
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا
ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق نوازشریف سے مشاورت کے سوال کا جواب
مقدس فاروق اعوان
پیر 14 نومبر 2022
16:00

(جاری ہے)
وزیر دفاع نے مزید کہا عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔
اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے بتایا کہ وہ اور شہباز شریف لندن آئے ہی اس لیے تھے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے رہنمائی لے سکیں، تاہم آج کے اجلاس میں تعیناتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا بیان خود ایک بہت بڑا اشارہ ہے کہ ادارہ کس طرف اس معاملے کو لے جا رہا ہے، الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے نہیں تین چار روز سے جاری ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، فوج ایسے کسی غیر آئینی اقدام کی مرتکب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے، پارٹی اس حوالے سے مشاورت کرے گی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ تھوڑے حالات سازگار ہوجائیں تو وہ بھی وطن واپس آکر ملک کی خدمت کرسکیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آئینی معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، ان کا گزشتہ اکتوبر میں تنازع ہوا، تاکہ وہ موجودہ تعیناتیوں پر اثر انداز ہوسکیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اپنی بات کوثابت کرنے کیلئے ایسا حوالہ ضرور دیتے ہیں کہ ان کی بات سچ ثابت ہوسکے، وہ توشہ خانہ میں بھی جعلی گھڑیاں اصلی کی جگہ رکھ دیتے تھے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے ساری زندگی اپنے محسنوں کا احسان یاد نہیں رکھا، ان کے پاس دو صوبوں کی حکومت موجود ہے، وہ اپنی ذمہ داری ٹھیک طرح سے ادا نہیں کرپا رہے۔
مزید اہم خبریں
-
مصطفٰی نواز کھوکھر نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت اور مضحکہ خیز قرار دے دی
-
صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
-
مون سون بارشوں کے آٹھواں سپیل سے متعلق الرٹ جاری
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس ، وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.