Live Updates

جب بھی جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوگا جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، فواد چوہدری

ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، اس وقت سے ڈرو جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور تمہیں بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی رانا ثنااللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے، یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسو گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہے % موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، حکومت نے منظم طریقے سے پاکستان کے آئین کو سبوتاژکیا،شہریوں کو دیئے گئے آئینی حقوق کو سلب کیا ہے ، ملک توڑنے کی سازش میں جو بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں وہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر یہ عمل آگے بڑھانا چاہتی ہیں، جہلم میں جلسے سے خطاب

اتوار 5 فروری 2023 21:20

جب بھی جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوگا جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، ..
  جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا،ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا، رانا ثنااللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے، جب یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسو گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہے، موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، حکومت نے منظم طریقے سے پاکستان کے آئین کو سبوتاژکیا اور شہریوں کو دیئے گئے آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی پاکستان چھوڑ کر باہر جاکر ڈالر کما سکتے ہیں مگر ہم پر پاکستان کی نسلوں کا قرض ہی.فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا کیونکہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیلوں میں جانے کے لیے تو تیار ہے مگر ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر ہم س سوگوار ہیں کیونکہ وہ ایک بڑے آدمی تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 1999 میں جب پرویز مشرف نے نواز شریف کو کان سے پکڑ کر نکالا تھا تو وہ پاکستان پر احسان کیا تھا جس پر اہم نے شکر گزار ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج جو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لوگ چلا رہے ہیں کہ مشرف نے آئین توڑا تھا تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا آج ملک میں آئین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے 9 ماہ سے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے اور پاکستان کو بے آئین ملک بنادیا گیا ہے اس موقع پر میں سمجھتا ہوں کہ مشرف نے بالکل صحیح پہچانا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے ہوتے ہوئے کبھی قانون پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا اور ان کو نکالنے کے لیے ہر کام کرنا جائز ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں لیکن ہم کس منہ سے اظہار یکجہتی منارہے ہیں، جو پاکستان میں ہورہا ہے، کیا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اس سے زیادہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اسی طرح پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھی پاکستان پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، جیسے کشمیریوں پر بھارت زبردستی حکومت کر رہا ہے ویسے ہی شہباز شریف پاکستانیوں پر زبردست حکومت کررہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور بھارت کے وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے، جب یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسوں گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، خیبرپختونخوا میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک سو لوگ شہید ہوگئے لیکن اس کے بعد پختونوں کی بیٹی شندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا، جب مرہم رکھنے کا وقت ہے حکومت ان پر نمک ڈال رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے میں جو بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں وہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں کیونکہ نہ نواز شریف اور نہ ہی زرداری کی پاکستان میں کوئی دلچسپی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگر جہلم کا ایم این اے غدار تو جہلم کے لوگ غدار بھی ہیں، اگر میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو میانوالی کے لوگ بھی غدار ہیں، اگر مانسہرہ کا سینیٹر غدار ہے تو پھر مانسہرہ کے لوگ غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہیں ، اگر ہم لوگ ہی پاکستانی نہیں ہیں تو میں ان عقلمندوں سے پوچھنا چاہتا ہوں آپ اس وقت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہیں۔

پاکستان میں جیسے پہلے حکمران آتے تھے، وہ علاقوں پر قبضے کرتے تھے لوٹ مار کرتے تھے اور اپنے ملک چلے جاتے تھے، منگولوں اور نادر شاہ نے کیا کیا تھا، آتے تھے حملے کرکے لوٹ مار کرتے تھے اور واپس چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا پرسوں خیبرپختونخوا میں دھماکا ہوا، 100 لوگ شہید ہو گئے اس کے بعد ایک پختونوں کی بیٹی شاندانہ گلزار پر غداری کا پرچہ درج کروا دیا، جب مرہم رکھنے کا وقت ہے تم لوگ نمک ڈال رہے ہو، ملک توڑنے کی سازش میں جو بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں وہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر یہ عمل آگے بڑھانا چاہتی ہیں، حکمرانوں کے ساتھ مل کر عمل بڑھانا چاہتی ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں یہ گھروں میں گھستے ہیں، خاندانوں کی عزتوں کی پرواہ نہیں کرتے، میں کہتا ہوں رات کے اندھیرے میں تم مجھے مار تو لو گے، میں اگلے دن تمہیں اخبار کی سرخی میں ملوں گا، عمران خان کے اوپر آپ نے 65 پرچے کٹوائے، ان کے پلیٹ لیٹس قائم ہیں یہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نہیں جو نیچے آ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آخری چند مہینے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پہلے آپ نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، عوام کے معاشی حقوق سلب کیے پھر آپ نے شہباز گل، اعظم سواتی، فواد چودھری، شاندانہ اس کے بعد صحافی دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کیا یہ ڈر گئی ، کیا پاکستان کے لوگ ڈر گئی اس وقت سے ڈرو جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور تمہیں بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات