Live Updates

نئی پارٹی بنانے کی کوشش نہیں کی

توشہ خانہ میں میرا نام آیا ہے،اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 مارچ 2023 11:10

نئی پارٹی بنانے کی کوشش نہیں کی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2023ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔نئی پارٹی بنانے کی کوشش نہیں، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا نام آیا ہے۔بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے۔

توشہ خانہ تحفہ کی قیمت کا تعین کراتا ہے۔تحفہ کو حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے ہیں۔نئے چئیرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں ،سیاسی دانوں کے بےشک چلائیں۔ توشہ خانہ کے معاملے میں عمران خان پر ن لیگ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف خرید لیں تو آپ کا حق ہے آپ یہ تحائف بیچ سکتے ہیں، تحائف کرسی کو نہیں بلکہ حکومتی شخصیت کو ملتے ہیں، اگر میں نے کوئی قانون کی خلاف ورزی کی تو مجھ پر مقدمہ کر دیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ تحفے حاصل کرنے والوں میں سابق صدور پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور ممنون حسین، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تحائف سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے حاصل کیے جو کہ اس سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ شوکت عزیز اور ان کی اہلیہ کو غیر ملکی نمائندوں سے مجموعی طور پر 885 تحائف ملے۔ آصف زرداری نے 181، نواز شریف نے 55، شاہد خاقان عباسی نے 27، عمران خان نے 112 اور پرویز مشرف نے توشہ خانہ سے 126 تحائف حاصل کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات