
چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی، فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے الاپا جا رہا ،پرویزالٰہی
ہفتہ 1 اپریل 2023 22:58

(جاری ہے)
ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، راجہ محمد بشارت اور سابق ایم پی اے عبداللہ یوسف شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کرنے والے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے الاپا جا رہا ہے، عدالتوں سے مفرور نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جھوٹ بول کر جیل سے فرار ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے، نوازشریف کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کی خلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے، چیف جسٹس نے سرنڈر کرنے سے انکار کر کے نہ صرف اپنے وقار میں اضافہ کیا بلکہ اعلیٰ عدلیہ کی بھی لاج رکھ لی، سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا گیا تو شہبازشریف توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی برادری جان چکے ہیں کہ شہبازشریف کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر کھڑی ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں اور پی ڈی ایم حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اسی بنا پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی آئی ایم ایف کو شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عالمی برادری تحریک انصاف کو چند ماہ بعد برسراقتدار آنے والی پارٹی کے طور پر دیکھ رہی ہے، امریکہ کے رویہ میں بھی مثبت اور خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے، امریکی تھنک ٹینکس میں بھی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت اور دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.