پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ عارضی ہے،9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ہے۔میر اعجاز جکھرانی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 نومبر 2023 13:18

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس ..
جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر 2023ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر اعجاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لے۔انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام علی کٹو نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ہے۔میر اعجاز جکھرانی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ عارضی ہے۔الیکشن کمیشن ن لیگی قائد نوازشریف کو دیے پروٹوکول کا نوٹس لے۔جب کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے (ن) لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں (ن) لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پر آئی پی پی رہنمائوں سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت زیر انعقاد سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکریٹری علی جونیجو و دیگر موجود تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر امین الحق، سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور بیرسٹر حسان صابر شامل تھے۔