y کئی دہائیوں سے وزارت عظمیٰ وحکمرانی سنبھال کرملک وقوم کو آئی ایم ایف کا مقروض بناکر مسائل ومشکلات کے دلدل میں پھنسانے والے پھر عوام سے حکمرانی کا موقع پرمانگ رہے ہیں،مولاناعبدالحق ہاشمی

جمعرات 30 نومبر 2023 20:05

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کئی دہائیوں سے وزارت عظمیٰ وحکمرانی سنبھال کرملک وقوم کو آئی ایم ایف کا مقروض بناکر مسائل ومشکلات کے دلدل میں پھنسانے والے پھر عوام سے حکمرانی کا موقع پرمانگ رہے ہیں عوام آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزماکر خودکیلئے مسائل پیدا نہ کریں ۔

بدقسمتی سے عوام انصاف،عدل ،حقوق ،جمہوریت سے محروم ہیں۔ملک کو آئی ایم ایف ،امریکہ کا غلام بنانے والے یہی پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور مقتدرقوتیں ہیں۔جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے خداراملک وقوم کے وسائل ،وقت وصلاحیت آزمائے نااہل ناکام پارٹیوں پر ضائع نہ کیا جائے بلکہ ملک وقوم کی فکر کرنے والے دیانت دار لوگوں کے ذریعے مثالی جمہوری حکومت بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

چہرے نہیں نظام بدلنے ،ترقی خوشحالی امن اورعدل کیلئے زرداری،نواز،عمران نہیں اسلامی نظام کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اسلامی نظام قائم کرکے پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی آئندہ الیکشن کیلئے دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار نیک نام امیدوارنامزدکیے ہیں عوام الناس الیکشن آتے ہی پارٹیاں بدلنے ،بدنام ،رسوااور ملک وقوم کے مسائل کے ذمہ دارنااہل لوگوں کے وعدوں باتوں اعلانات میں نہ آئے بلکہ جماعت اسلامی کے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجو دہر مشکل آفت ومصیبت میں قوم کا ساتھ دیں بلوچستان میں جہاں بھی سیلاب زلزلہ کرونایا کوئی اور وباوآفت آئی جماعت اسلامی نے سب سے پہلے آکر اپنی قوم کے غم وپریشانی میں ساتھ دیں ۔

آج کل پھر وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے والے بلاول اور نوازشریف مصیبت کے وقت غائب رہتے ہیں انہیں اس وقت عوام کی فکر نہیں ہوتی اب جب الیکشن قریب آیا تویہ لوگ سادہ لوح ،غیرت مند عوام کو سبزباغ دکھا کر بے عمل وعدے واعلانات کررہے ہیں انشاء اللہ اس بار قوم اچھے نیک نام باشعور لوگوں کا ساتھ دیکر کرپشن وکمیشن مافیازکو مستردکردیں گے ۔ملک آئی ایم ایف کا مقروض ،دیوالیہ ہونے کے قریب ،بجلی گیس ادویات کی قیمتیں آسمان تک تک پہنچ گئی اس کے ذمہ دار پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور مقتدر قوتیں ہیں پھر کس منہ سے یہ دوبارہ عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں یہ طبقے پھر بھاری سودی قرضہ لینے ،بجلی گیس قیمتوں ومہنگائی میں اضافہ کرنے کیلئے مسلط جائیں گے عوام ان سے ہوشیار رہے ۔

تیسرے چوتھے بار وزیر اعظم کے خواب دیکھنے والوں نے مقتدقوتوں کے تعاون سے پاکستان کے ہر فردکو مقروض وپریشان اور مسائل کے دلدل میں پھنسا کر خود سرے محل ،رائونڈمحل بناکر یا بیرون ملک سرمایہ واولاد کیساتھ چلے جائیں گے ۔ملک کو دولخت کرنے اور ملک سے فرارسزایافتہ مجرمین اور باربار مسلط ہونے والوں کو زبردستی قوم پر مسلط کرنے کی ہر کوشش کوقوم ردکرتی ہے۔حکمران اورمقتدرقوتیں خودلوٹ مار کرپشن میں بری طرح ملوث ہیں معاشی بحالی کا مطلب مہنگائی ٹیکسزمیں اضافہ نہیں لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنا اور بدعنوان ختم ،سادگی وقناعت اختیار کرنا ہے۔حکمران چمن دھرنے والوں کیساتھ مذاکرات کرکے مسائل افہام وتفہیم اورمذاکرات سے حل کریں