
ی*عام انتخابات ،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری روز ہو گا
ف*مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کئے ت*سابق وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے کاغذات جمع کروا دیئے ~بلاول بھٹو کے این اے 128 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے
جمعہ 22 دسمبر 2023 21:25
(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم نے این اے 123 اور پی پی 158 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے۔تحریک استحکام پاکستان کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے، علاوہ ازیں انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کی خواتین مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے این اے 128 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 46اور 47سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے مٹیاری میں حلقہ این اے 216سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے حلقہ این اے 116،115اور پی پی 141سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ، پی پی 82خوشاب سے سردار الطاف علی رضا خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حلقہ این اے 148سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حلقہ این اے 206سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں حلقہ این اے 52سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے حلقہ این اے 259سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، ملکوال میں حلقہ این اے 69سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی طرف سے جنرل اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پی پی8سے خرم پرویز راجہ،پی پی 9سے چودھری محمد سرفراز،پی پی 25سے تسنیم ناصر گجر، این اے 98اور پی پی 104سے رانا فاروق سعید،پی پی 96سے سید حسن مرتضی،این اے 127سے فیصل میر ،پی پی 162سے خرم فاروق ایڈوکیٹ،این اے 131سے چودھری منظور،پی پی 177سے آصف کھوکھر،پی پی 178سے شمیم صفدر اور مقبول ٹولو،پی پی 171سے شکیل پاشا ،این اے 73رانا محمود اشرف،پی پی 165لاہور،رانا صفدر دلشاد،پی پی 50سیالکوٹ مقصود اشرف،پی پی 101فیصل آباد محمد اشرف ،این اے 137اور پی پی 186سے علی حسنین شاہ نقوی،این اے 51اور پی پی 7سے چودھری ظہیر سلطان،این اے 71سیالکوٹ،احسن زاہد،پی پی 139ملک جمشید شہباز،پی پی 111 سے میاں اشفاق حسین،پی پی 20سے علی قربان اور این اے 114سے سردار آصف احمد ،پی پی 36 طاہر چیمہ،پی پی 11سے اسفند یار راجہ نے کاغذات نامزدگی اپنے اپنے حلقے کے ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق امیدوار 24 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں۔ای سی پی کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال اب 25سے 30 دسمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024ء کو ہوگیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں کے ہمراہ فضائی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا
-
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
-
دوحہ جنگ بندی معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نگرانی کا نظام ضروری ہے، اسحاق ڈار
-
تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، دسمبر تک 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
-
’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘
-
قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو عناصر بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیرمملکت داخلہ
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.