جموں وکشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا پچاسواں طلباء کنونشن (آج) ہوگا

اتوار 24 دسمبر 2023 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) جموں وکشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا پچاسواں (گولڈن جوبلی جئے بلاول بھٹو طلباء کنونشن) (آج) پیر کو وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہو گا ،کنونشن میں پورے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایف کے طلباء اپنے ووٹ کے ذریعے دو سال کیلئے اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے ،سردار فوزیب بھٹو ایسٹ پینل سے اور احسن آفتاب قائد عوام کے پینل سے چیئرمین شپ کے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں جن کیلئے آج سوموار پچیس دسمبر پریس کلب راولپنڈی میں پولنگ ہوگی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری پرویز اشرف اور چیف الیکشن کمشنر مرکزی سیکرٹری رابطہ عامر ذیشان ہیں جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر کو جئے بلاول بھٹو گولڈن جوبلی طلباء کنونشن کا فوکل پرسن نامزد کر کے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پی ایس ایف کے طلباء ممبران سنٹرل کمیٹی راولپنڈی کنونشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے کنونشن سے سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین سابق صدر وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان وزراء فیصل ممتاز راٹھور میاں عبد الوحید،سردار جاوید ایوب سید بازل نقوی سابق چیئرمین ٹکٹ ہولڈرز خطاب کریں گے جبکہ ستائیس دسمبر کو قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی سولہویں برسی بھی شایان شان انداز میں منانے کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں جسکا ملک گیر اجتماع شھداء کے مزارات پر گڑھی خدا بخش میں ہو گا اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور خطاب کریں گی اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اپنے دورہ برطانیہ کے دوران قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔