
کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے تو کوئی نکلنے کیلئے لڑرہا ہے : بلاول بھٹو
جمعرات 11 جنوری 2024 22:50
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی قسمت تبدیل کریں گے، ہم معاشی بحران سے نکلیں گے، ہم مہنگائی،بیروزگار اور غربت کا مقابلہ کریں گے، اگر کوئی کام کرسکتا ہے تو صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں، عوام کی طاقت سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ہم اس الیکشن میں عوام کیلئے 10نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کو جتواتے ہیں تو ان 10نکات پر عمل کروں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر گھر جاکر بتائیں ہم آپکی آمدن اور تنخواہ ڈبل کریں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں 300یونٹ مفت بجلی غریب عوام کو ملے گی، پیپلز پارٹی کی حکومت میں تعلیم مفت ہوگی، یونیورسٹی قائم کروں گا، صحت کے شعبے میں مفت اور معیاری علاج ہوگا، میں چاہتا ہوں پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج دوں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے لوگ جب بیمار ہوتے ہیں تو انکو لندن جانا پڑتا ہے، آپ میری حکومت بنوائیں ہم ایسی صحت کی سہولت دیں گے کہ انکو لندن نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلوانا ہے، ہم مزدور کے بچے کی تعلیم اورروزمرہ ضرورت کی چیزیں پوری کریں گے، ہم اپنے سٹوڈنٹس کو یوتھ کارڈ اور سٹوڈنٹس لون دلوائیں گے اور جب نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا تو وہ یہ قرض واپس کردیں گے۔، کسانوں کو فرٹیلائزر اور بیمے سمیت تمام سہولیات پہنچائیں گے، پنجاب کے کسانوں کے لیے بینظیر کسان کارڈ لیکر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 30لاکھ بے گھروں کے لیے گھربنا رہا ہوں، مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، طلبہ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملازمت ملنے پر طلبہ اپنا قرضہ واپس کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بھوک کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ہم نے نفرت،تقسیم اور پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ لیکر آنی ہے، ہم نئی سوچ سے مسائل کا مقابلہ کریں گے، آپ نے ساتھ دیا تو جیت آپکی،تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔۔
مزید قومی خبریں
-
دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ایف ایف سی یومیہ رپورٹ
-
سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخوا کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی روسی ماہرین تحقیقات کریں گے
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.