
جمہوریت پر آج سرمایہ داروں، وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے،محمدحسین محنتی
جماعت اسلامی خدمت کانام ہے،ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں،انتخابات میں باصلاحیت لوگ آتے نظر نہیں آرہے ہیں ،امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعرات 1 فروری 2024 22:48
(جاری ہے)
جماعت اسلامی ایک انقلابی جماعت ہے، جماعت اسلامی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کو لیکر چلنے والی جماعت ہے، یہ جماعت عوام کی جماعت ہے، جماعت اسلامی اس بات کی اہلیت رکھتی ہے کہ اگر ہمیں حکومت دی جائے تو ہم ملک کو بہترین انداز سے چلا سکتے ہیں، اپنے دیکھا ہے کراچی سے خیبر پختونخواہ تک جہاں جہاں ہمیں موقع ملا ہم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لیے آج بھی لوگ عبدالستار افغانی نعمت اللہ خان اورسراج الحق کے کام وکردار کی مثالیں دیتے ہیں۔
آج ہماری ملک کروڑوں عربوں ڈالر کا مقروض ہے، تاریخ گواہ ہے جب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ بنایا گیا تو انہوں 2 سالوں میں صوبے کو قرضے سے نجات دلائی انہوں نے عوام پر ٹیکسز نہ لگائے بلکے اخراجات کم کیئے، انہوں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر سکھر شہر کے ووٹ کو تقسیم کیا انکو اپنی کارکردگی کا اندازہ پہلے ہی لگ چکا تھا اس لیے سکھر شہر کے مینڈیٹ کو ہی بیچ سے کاٹ دیا، عوام اس چیز سے آگاہ نہیں ایسا کرنے سے انکے شہر کو کتنا نقصان ہوگا لیکن جماعت اسلامی شہر کو تباہ کرنے کی انکی سازش کو جانتی ہے اس لیے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے اسلام آباد جاکر شہر کا مقدمہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے لڑے، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بدولت آج سکھر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، شہر سکھر کی سڑکیں توڑ کر ناقص میٹیریل سے مرمت کررہے ہیں تو ایک مرمت شدہ سڑکیں دوبارہ کھود کر تعمیرات شروع کررہے ہیں عوام باشعور ہو چکی ہے اب تبدیلی کی مانگ بڑھ گئی ہے سکھر میں یہ نالائق ٹولا ہے جس نے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، انہوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اب اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہے، اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ان سے لوگ بیزار ہوگئے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سکھر میں ایک اور سول اسپتال قائم کریں گے عوام کو صاف پانی فرائم کریں گے، کروڑوں روپے بجٹ ہے سکھر کا مگر اسپتال میں دوائی تک میسر نہیں، ہم سکھر کے بنیادی مسائل حل کریں گے بنیادی سہولتیں دیں گیے۔صوبائی امیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق دیانتداری سے استعمال کریں، جن پر نیب میں کرپشن کے کیس ہیں ایسے لوگوں کو ووٹ دینے سے گریز کریں 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت کو صحیح استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ، سندھ دھرتی ثقافتوں کی امین ہے، سندھ کی تہذیب وتمدن کی تاریخ ہزاروں سال پرمحیط ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں کرپشن کا رواج دیا، جماعت خدمت کا نام ہے ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں، آنے والے الیکشن میں ترازو بڑے پیمانے پر جیتے گا۔اس موقع پر پی ایس 24 اور 25 کے امیدوار زبیر حفیظ شیخ ، این 200 کے امیدوار علامہ حزب اللہ جکھرو ،پریم یونین کے مرکزی رہنما خیرمحمد تنیوودیگر مقامی ذمے دارن بھی انکے ہمرا ہ موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.