
حیدرآباد کے عوام نے قلعہ گرانڈ میں پی پی کی سیاسی قبر بنا دی ہے، خالد مقبول صدیقی
ہفتہ 3 فروری 2024 22:47

(جاری ہے)
کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد والو تم نے آج قوم کی عزت رکھ لی ہے، قلعہ گرانڈ چھوٹا پڑ گیا ہے، ایسا جلسہ کوئی جماعت نہیں کر سکی، انہوں نے کہا کہ آپ کا دشمن آج اپنی موت آپ مر گیا ہے، آج حیدرآباد کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ قوم پیپلزپارٹی سے سوال کرتی ہے 15 سال میں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے لئے تم نے کیا کیا ہے، ان کے حلال کمائی کے ٹیکس کے 22 ہزار ارب میں سے کھربوں کی کرپشن کی، اس کا اب ایک ایک پیسے کا حساب یہ شہر لے گا، انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر 1988 کو پیپلز پارٹی کے مسلح دہشت گردوں نے ہی سینکڑوں مہاجر نوجوانوں کو شہید کیا تھا ہم نے پھر بھی صبر سے دل بڑا کر کے محترمہ بے نظیر بھٹو کو وزیراعظم بنوایا تھا مگر انہوں نے اقتدار میں آ کر ایم کیو ایم پر دو بار آپریشن مسلط کئے ہیں، پکا قلعے کی دیواریں پیپلز پارٹی کے ظلم کی گواہ ہیں لیکن آج حیدرآباد کے عوام نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قبر اس پکا قلعہ گرانڈ میں بنا دی ہے، انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد یہ تسلیم کر لیا گیا ہے یہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہی پاکستان چلا سکتی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موروثی خاندانوں کے بجائے 23 کروڑ عوام کی حکمرانی کی جو گارنٹی دے گا حیدرآباد ان کے ساتھ چلے گا، میرپور خاص بھی جیتے گا، 8 فروری کو ظالموں کا سورج ڈوب چکا ہو گا۔
ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ 21 جنوری کو کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا تھا اور آج حیدرآباد کے عوام نے بھی ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سن لے کہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو خیرات میں تمہیں کراچی اور حیدرآباد کی میر شپ بھیک میں ملی اب کوئی بائیکاٹ نہیں ہو گا۔رکن رابطہ کمیٹی سہیل مشہدی نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کچھ لوگ بول رہے تھے کہ ایم کیو ایم فنا ہو گئی اس کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی لیکن آج کا جلسہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے کہا کہ پی ہی کے جو لوگ سائیکل پر چلتے تھے آج ان کے پاس چار چار لینڈ کروزر ہیں، پی پی نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے۔ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ انچارج حیدرآباد ظفر صدیقی، این اے 219 کے نامزد امیدوار عبدالعلیم خانزادہ، امیدوار پی ایس 64 راشد خان، امیدوار پی ایس 62 صابر قائم خانی، پی ایس 65 کے امیدوار ناصر قرشی نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.