
الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
مریم نواز، شہبازشریف، حمزہ شہباز، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 13 فروری 2024
19:03

(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سی ای سی اجلاس میں سیاسی اور ملک کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پیپلزپارٹی کا اصولی فیصلہ کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا ہے اور مشکل سے نکالنا ہے، وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگائے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ نہیں لیں گے۔
میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں، پی ٹی آئی نے اعلان کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائے گی، اس لئے پی ٹی آئی کا حکومت بنانے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت میں کابینہ میں وزارتیں نہیں لے گی، کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی ، حکومت کی تشکیل یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آصف زرداری ملک کے صدر بنیں،ملک جل رہا ہے آگ بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے صدارت کے امیدوار ہوں گے، صدر ، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر شپ کیلئے امیدوار کھڑے کرے گی، کوشش کریں گے سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائیں۔اسٹاک ایکسچینج کے پوائنٹس گر چکے، عوام فکر مند ہیں کہ مسائل ہوں گے یا نہیں؟ میں ان کو یقین دہانی دلاتا ہوں کہ پارلیمان بنے گا ، پیپلزپارٹی اپنے لئے نہیں ملک کی خاطر یقینی بنائے گی کہ حکومت چل پڑے اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کا وزیراعظم بنا اور پرانی سیاست کی تو مشکل ہوگی۔جو بھی ن لیگ کا امیدوار ہوگا اگر وہ پرانی اور نفرت کی سیاست کرے گا تو مشکل ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.