Live Updates

ٴحکمران جماعتوں نے اقتدار کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے تابعدار مہرہ کا کردر ادا کیا : لیاقت بلوچ

منگل 12 مارچ 2024 20:30

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ اور اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک پروجیکٹ پیش ہونے کے بعد جاری پروجیکٹ اپنی منزل کو پہنچ گیا۔

اب یہ امر کسی سے چھپا نہیں کہ حکمران جماعتوں نے اقتدار کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے تابعدار مہرہ کا کردر ادا کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس کو سپریم کورٹ میں ریفرنس کے ذریعے ازسر نو دائر کرکے سنگین عدالتی غلطی کی نشاندہی کردی۔ اب یہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بینظیر بھٹو کیس بھی ازسرنو عدلیہ میں لایا جائے تاکہ بینظیر بھٹو کی شہادت اور المناک سانحہ کی بھی مکمل تحقیق ہوجائے اور قاتلوں کو عبرتناک سزا مل جائے۔

(جاری ہے)

عوام توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں لیاقت علی خان شہید اور جنرل ضیاء الحق کے سانحات کی طرح پیپلز پارٹی کے دورِ حکمرانی میں کم از کم بینظیر بھٹو سانحہ کی حقیقت سامنے آنے چاہیے۔لیاقت بلوچ سے مقبوضہ کشمیر کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے وفد نے ملاقات کی اپنے تعلیمی مسائل پر آگاہی دی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور اکنامکس افیئرز ڈویژن کشمیری طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ان طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل تاریک نہ ہو۔

لیاقت بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فاشزم اور غزہ فلسطین کے مظلوم فلسطینی عوام اسرائیلی امریکی صیہونی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویداری کا راگ الاپنے والے جدید دور کے حکمران، بین الاقوامی ادارے کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قتل عام، نسل کشی رکوانے میں ناکام ہیں۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی اس بے رحمانہ نسل کشی پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق تنظیموں کی یہ بے حسی، مجرمانہ غفلت اور جانبداری پر مبنی متعصبانہ کردار بہت بڑا المیہ ہے، غزہ میں 32 ہزار بارود و آہن اور بھوک کا شکار ہوکر جان گنوابیٹھے، بستیاں، پناہ گزین خیمے، قطاروں میں خوراک کے حصول کے لیے کھڑے فلسطینیوں کا براہ راست فائرنگ اور گولہ باری کے ذریعے قتل عام کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اہل عزہ و فلسطین اور کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت اورخاموشی کا خاتمہ کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل اور اہل عزہ پر جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت اور قتل و غارت گری کے خاتمہ کے لیے جاندار کردار ادا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات