
دنیا میں ہر کامیاب ملک نے امن، استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور مسلسل اصلاحات کے زریعے ترقی حاصل کی،احسن اقبال
بدھ 31 جولائی 2024 16:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں 16 سے 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
ہم نے 2 جنگوں میں اپنے وسائل کی قربانی دی کولڈ وار اور 9/11 میں ۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان میں داخل ہوئے جو مغرب کی جنگوں کے مہاجر تھے،ہمارا ملک افغانستان میں نیٹو کو مفت شپمنٹ فراہم کرتا رہا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں لیا،امریکہ میکسیکو کے مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا لیکن پاکستان نے مہاجرین کے لیے دروازے کھولے ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں شدید معاشی بحران تھا بجلی کی شدید قلت تھی خودکش دھماکے ہوتے تھے،پاکستان کے اپنے سرمایہ کار ملک میں انوسٹمنٹ کرنے سے کتراتے تھے،پاکستان نے توانائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2013 میں حکومت میں آئے، سی پیک پر دستخط ہوئے اور اگست 2013 میں جے سی سی کا پہلا اجلاس ہوا،چین پاکستان میں غیر ملکی انویسٹمنٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،2015 میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور 42 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر دستخط کئے۔انہوں نے کہاکہ وال اسٹریٹ کی ہیڈلائن کے مطابق پاکستان کا تصور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سے بدل کر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری مدعو کرنے والا ملک بن گیا،2013 سے 2015 کے درمیان 2.3 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،چین سے صنعتی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے 9 اقتصادی زون قائم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں پرائس واٹر کوپر کی ریسرچ کے مطابق پاکستان 2030 تک دنیا کی ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہوسکتا تھا،میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا کہ میں نے نارووال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کیے،شہزاد اکبر اور فواد چوہدری نے اعتراف کر لیا کہ یہ مقدمات بے بنیاد تھے،1992 میں ہم نے لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن، نجکاری کی پالیسیاں متعارف کروائیں۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے مجھے بتایا کہ وزیر خزانہ منموہن سنگھ نے پاکستان میں بزنس ریفارمز کو بھارت میں نافذ کرنے کا ارادہ کیا ۔90 کی دہائی سیاسی خلل کی نذر ہو گئی۔ بھارت نے اصلاحات نافذ کیں اور ہم سے آگے نکل گئے۔پالیسیاں 10 سال سے پہلے ڈیلیور نہیں ہوتیں۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سی پیک منصوبوں پر کام رک گیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں 2017 میں مقامی لوگوں کے لیے پانی اور بجلی کے منصوبے شروع کیے ہماری حکومت کے دوران اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں چینی کاروباری اداروں کے دفاتر نظر آتے تھے۔ ترقی کی سیاست پی ٹی آئی دور میں نفرت اور پولرائزیشن کی سیاست میں بدل گئی۔پی ٹی آئی نے ایران سے 100 میگاواٹ پائپ لائن پراجیکٹ 4 سال تک موخر کیا، ہم نے اسے 8 ماہ میں بنا دیا۔گوادر سے پنجکورتک نیشنل گرڈ 12 ماہ میں مکمل ہوا جسے پی ٹی آئی نے روکا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ میں 4 سال سے مینٹیننس ڈریجنگ نہیں کی گئی تھی گوادر کی گہرائی پر منفی اثر پر رہا تھا،2022 میں ہم نے 5 ارب میں مینٹیننس کیا اور گوادر ایک بار پھر گہرے سمندر کی بندرگاہ بن گیا۔دنیا میں ہر کامیاب ملک نے امن، استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور مسلسل اصلاحات کے زریعے ترقی حاصل کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.