حکومت کو چاہیئے بجلی بل پر 18فیصد سیلز ٹیکس، ساڑھے7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس فوری ختم کردے
حکومت اگر صارفین پر450 ارب کے ٹیکسز ہٹا دیتی ہے تو لوگوں کا بل 25 فیصد کم ہوسکتا ہے، یہ ٹیکسز شہبازشریف ایک قلم کی جنبش سے ختم کرسکتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 اگست 2024 21:26
(جاری ہے)
پھر 2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو بجلی کی کافی قلت اور لوڈشیڈنگ تھی تو 2015 میں ایک اور پالیسی متعارف کروائی گئی، اور بہت سارے پلانٹ لگے ، اس میں بھی 17فیصد طے ہوئے۔
پھر عمران خان کی حکومت آئی تو نظرثانی کی ایک اچھی بات کی گئی۔ اس میں ایک غلطی یہ تھی جس کمپنی کو ایک کلوواٹ بنانے کیلئے 160گرام فرنس آئل چاہیے ہوتا تھا تو اس کو 180گرام کے پیسے دے رہے ہوتے ہیں، عمران خان کے دور میں مشرف دور کے نظرثانی ہوئی اور قیمتیں بھی کم ہوگئی تھیں، ا حکومت چین سے بات کررہی ہے کہ اگلے چار سال میں جو پیسے دینے وہ قسطیں کرلیں اگلے دس سال میں دیں گے۔ بھکی ، بلوکی، حویلی اور رحیم یار خان میں چار پلانٹ لگے تھے، یہ ایل این جی پر چلتے ہیں، یہ بہت ہی اچھی قیمت پر لگے ہیں، جو بڈنگ کروائی گئی تھی وہ نیپرا کی پرائس سے لاکھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی میگاواٹ کم تھی، اس وقت یہ 60لاکھ ڈالر پر پلانٹ لگنے تھے لیکن ساڑھے پانچ پانچ لاکھ ڈالر میں لگے، کوئلے پر کوئی بڈنگ نہیں تھی بلکہ فکس پرائس تھی، 2017اور 2018میں جو کوئلے کے پلانٹ لگے وہ تھوڑے مہنگے لگے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت 2015میں لگنے والے پلانٹس پر ریٹ کم نہ کراسکی، 2015 میں لگنے والے پلانٹ چینی سرمایہ کاری کے تھے، اس لئے ریٹ کم نہ ہوئے، جب پلانٹ لگائے گئے تو سوچا نہیں کہ ڈالروں میں واپسی کیلئے پیسا کہاں سے آئے گا؟ 2015 میں ایل این جی پلانٹ بڈنگ سے اور کوئلے پر بغیر بڈنگ کے پلانٹ لگے، میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف نے کوئی چوری کی یا کوئی بدنیتی شامل تھی، ہاں غلطی ضروری ہوئی ہوگی۔ امریکا بھی کہتا ہے کہ چین سے بات کرکے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کریں، حکومت کوشش کررہی ہے کہ چین کو 4سال کی بجائے پیسے 10سالوں میں دیں، ایل این جی پر چارپلانٹس اچھی قیمت پر چل رہے ہیں۔ گھریلو بجلی بل پر 18فیصد سیلز ٹیکس اور ساڑھے 7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس لگتا ہے، اب جب عوام بجلی بلوں کی وجہ سے مررہی ہے، تو حکومت کو فی الفور سیلز اور انکم ٹیکس ہٹا دینے چاہئیں، بجلی سستی ہوگی تو زیادہ فروخت ہوگی، اگر حکومت 450 ارب کے ٹیکسز انڈسٹری گھریلو صارف سے ہٹا دیتی ہے تووفاق کو 185اور صوبوں کو 265 ارب کم ملیں گے، وفاقی حکومت اگر 185ارب اپنے پی ایس ڈی پی فنڈ کم کردیں تو 25 فیصد لوگوں کا بل کم ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک قلم کی جنبش سے ختم کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی
-
تحقیقات سے جلد ہی فارم 45 کی شکست کی حقیقت سامنے آجائے گی
-
شیرافضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے،اسد قیصر
-
جمہوریت نیادی حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، صدرزرداری
-
ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، اسپیکرقومی اسمبلی
-
فیض حمید عمران خان کیلئے گانا گا رہے ہوں کہ آجا بالم تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف
-
اسلام آباد میں باز گشت ہے کہ کوئی آئینی ترامیم لائی جارہی ہیں، سینیٹر شبلی فراز
-
آئینی ترمیم سے پہلے سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ آنا کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہے
-
"جب تک کُتّا نہیں نکالو گے کنواں پاک نہیں ہو گا"
-
جمہوریت نیادی حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے،صدر آصف علی زرداری کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.