Live Updates

ی*خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائس کریں، اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں،پی پی پی

اتوار 4 اگست 2024 17:20

’اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2024ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائس کریں، اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں،پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو جب ہٹایا گیا تو ایک بین الاقوامی سازش کی گئی تھی،بارہا صدر آصف زرداری کہہ رہے ہیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں،صدرمملکت آصف زرداری کردار ادا کر سکتے ہیں مگر کوئی بیٹھنے کو تیار تو ہو،عمران خان قابل اعتبار نہیں، بات کر کے پھر جانے والے ہیں،ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں اگلے روز کچھ اور کہتے ہیں ایک دن کہتے ہیں محمود اچکزئی کو بات کا اختیار دیا ہے اگلے روز کہتے ہیں نہیں دیا،گفتگو اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو،عمران خان یو ٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتا ہے،پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، حل بھی آئین کے مطابق نکلے گااگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا،نواز شریف کی وطن واپسی کا کریڈٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے،اگر پرویز مشرف کی یونیفارم نہ اترتی تو کیا نوازشریف واپس آ جاتے عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے،8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو ہم نے تحفظات کے ساتھ قبول کیا،پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں اگر ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات