
نیازی فیض گٹھ جوڑ گینگ کا مقصد پاکستان میں 10 سالہ پلان پر عمل درآمد کرنا تھا ، اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہوجاتا تو پارلیمان مستقل طور پر تحلیل ، ای وی ایم کے ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی الیکشن اور صدارتی نظام نافذ ہوچکا ہوتا ، بیرسٹر عقیل ملک
پیر 19 اگست 2024 23:15
(جاری ہے)
سیاست کا لبادہ اوڑھ کر یہ جماعت روز اول سے ملکی مفادات کے خلاف کھڑی نظر آتی ہے ، آئی ایم ایف کو قرض نہ دینے کے لئے خط لکھنا ، ایوان نمائندگان ، برطانوی ہائوس آف لارڈ اور ہائوس آف کامن میں ان کے لوگ گئے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی ۔
جب سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہے اس کے بعد ایک دن ایسا نہیں گزرا جس میں پاکستان کو نقصان نہ پہنچایا گیا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رائوف حسن گرفتار ہوئے تو ان کے موبائل سے اہم روابط ظاہر ہو چکے ہیں ، کرن تھاپر کے ساتھ رابطہ کیوں تھا ؟ کہا گیا کہ رائوف حسن صحافی ہیں تو ان کے صحافیوں سے روابط ہیں ،یہ بلکل درست نہیں وہ کسی بھی طور پر صحافی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہ کے خلاف جس طرح زہریلی مہم دشمن ملک کے صحافی کے ساتھ شیئر کیں یہ سلسلہ نومبر 2022 سے شروع ہوتا ہے ، منظم طریقے سے مہم چلائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے ، سرحد ی لوگوں کی حفاظت افواج پاکستان کر رہی ہے ، سپہ سالار پر یہ شخص بغیر ثبوت اپنی رائے کے ذریعے زہر اگلتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سائفر سے شروع ہونے والا معاملہ خارجہ پالیسی تک لیکر جایاگیا ،اب بھی ان کوشش ہے کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا جائے ان کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح اقتدار میں واپس آجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیب ،نیازی اور اب نیازی حمید گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے ۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے ملک کو ہر فورم پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی ان چیزوں کو سمجھیں کیونکہ یہ شخص اور پارٹی بے نقاب ہوچکی ہے ۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے تو اس کے لئے دن رات کام ہورہا ہے ، ایسے فتنے کا سامنا ہو جو چاروں اطراف سے ناکافی تلافی نقصان پہنچانے کی حتی الامکان کو شش کرتے ہیں اس کا بھی ہم نے مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں جو جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ، پاکستان، افواج پاکستان، قوم ، عوام ،سیاستدان برداشت نہیں کریں گے ، اب کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی ہے ۔ پہلے اپنا رویہ درست کریں ، سیاسی گنجائش مانگتے ہیں تو اپنے رویئے بھی ٹھیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی فیض گٹھ جوڑ گینگ کا مقصد پاکستان میں 10 سالہ پلان پر عمل درآمد کرنا تھا ، اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہوجاتا تو پارلیمان کو مستقل طور پر تحلیل کرنا ، ای وی ایم کے ذریعے دھوکہ دہی الیکشن کا انعقاد ، صدارتی نظام لانا چاہتے تھے ۔ تمام اپوزیشن ، تنقید کرنے والے صحافیوں کو جیل میں بند کرنا بھی ان کے منصوبے کا حصہ تھا ۔ پنجاب بزدار، گوگی اور پنکی کو آئوٹ سورس کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ،پونے چار سال اس پارٹی نے کرپشن کی تمام حدیں عبور کر دیں ،عالمی جریدے یہ لکھنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ پارٹی اپنے منشور سے ہٹ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ عوام کے لئے سامنے رکھا گیا ،انہوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، اس منظم سازش میں شامل تمام لوگوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن کہنے والے یہ بتائیں کہ کارکنوں کو اشتعال دلانا ، کارکنوں کی ذہن سازی کرکے فوج مخالف بنانا ، پہلے گرفتاری اور پھر قوم کو بغاوت پر کیوں اکسایا گیا ۔ 9 مئی جیسے افسوسناک واقعہ تھا اس میں شامل تمام کرداروں کو قانونی کارروائی سے گزرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دوبارہ معاشی ، دفاعی ، خارجہ پالیسی ، سفارتی محاذ پر کامیاب بنانے کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے آج جو تنقید کررہے ہیں وہ اپنی دور حکومت میں عوام کو دیئے گئے ریلیف کو بتا دیں ۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.