
گورنر راج لگانا بہت مشکل ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کسی جماعت پرپابندی کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حمایت نہیں کرتے، اسلام آباد میں ایک جماعت نے سر کس لگایا ہوا تھا، جس میں ایک شخص کی آزادی کا مطالبہ غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 30 نومبر 2024
13:15

(جاری ہے)
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے یہ صرف میرا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے انعقاد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد پر کرسی چھوڑ جاتے تھے لیکن ہم کسی بھی فورم پر بات کرنے سے نہیں گھبراتے۔سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ کوئی کینال تعمیر نہیں ہورہا۔ پانی کامسئلہ سی سی آئی کے بغیر حل نہیں ہو گا۔ کچھ قوم پرست پیپلزپارٹی کوبلانے پرجے یو آئی کی کانفرنس میں نہیں آئے۔ اس کا مطلب ان کا مسئلہ صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی بھی فورم پر سندھ کے حقوق کےلیے بات کرنے سے نہیں ڈرتے۔ بے نظیر بھٹو نے کالاباغ ڈیم کیخلاف کموں شہید پر دھرنا دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا تھا کہ خیبر پختونخوا ہ میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے یہ جمہوریت کے منافی ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے۔گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا تھا۔رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھاکہ ضرورت اس بات کی تھی کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں ۔جلسہ کرنا احتجاج کرنا اپنے لئے حق سمجھتا ہوں ویسا ہی دوسروں کیلئے بھی حق سمجھتا ہوں۔ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا۔حکومت اور پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ میں کوئی حکومت نہیں ہے۔دونوں صوبوں میں افرا تفری کا ماحول ہے ۔ملک میں انار کی مسئلے کا حل نہیں۔ دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.