
پیپلز پارٹی ، (ن)لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ،مختلف امور پر اتفاق رائے ہو گیا
پاور شیئرنگ نگ کے وعدوں پر عملدرآمد کمیٹی بھی قائم کر دی گئی،اسحاق ڈار ،سردار سلیم حیدر عملدرآمد کی نگرانی کرینگے رحیم یار خان ،ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے ،منتخب ارکان اسمبلی کو مساوی فنڈز دینے پر اتفاق ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو نمائندگی دی جائے گی، پوسٹنگ ٹرانسفر میں پیپلز پارٹی سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا‘ ذرائع
منگل 24 دسمبر 2024 21:15
(جاری ہے)
گورنر ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مقامی سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے (ن) لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے آغاز میں ہی پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)پر دو ٹوک موقف واضح کر دیا، پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن)اتحادی حکومت کے معاملات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو واضح کردے ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کر لیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)نے موقف اختیار کیا کہ اجلاس میں مختلف امور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کر کے ہم معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔اجلاس میں رحیم یار خان اور ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے اور منتخب ارکان اسمبلی کو مساوی فنڈز دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو نمائندگی دی جائے گی، پوسٹنگ ٹرانسفر میں پیپلز پارٹی سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب اور وزیراعلی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے گلے شکوے دور کر کے اکٹھے چلنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر ہونے والے چھٹے اجلاس میںشریک چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے حلقوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔(ن) لیگ پاور شیئرنگ کے دوسرے فیز میں پیپلز پارٹی کو پنجاب کے چار ڈویزن کے انتظامی اختیارات میں مرحلہ وار شامل کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی ملتان ،بہاولپور ،ڈی جی خان اور پنڈی ڈویژن کے انتظامی اختیارات مانگ تھے ،پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کے گورنر کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ میں رکاوٹ پر بھی تحفظات تھے تاہم لیگی قیادت نے گورنر پنجاب اور وزیراعلی کے درمیان معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔لیگی قیادت کی طرف سے پیپلز پارٹی کے مختلف حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار (ن) لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے پاور شیئرنگ فارمولے پر بریفنگ دیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کے پیچیدہ نکات کو قانونی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور اختلافی امور میڈیا کے سامنے نہ لانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے ۔اجلاس میں پاور شیئرنگ نگ کے وعدوں پر عملدرآمد کمیٹی بھی قائم کر دی گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب شراکت اقتدار فارمولے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.