Live Updates

نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی ، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے، منظور وسان کی نئی پیش گوئی

عمران خان کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے، 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا،رہنماء پیپلزپارٹی کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 28 دسمبر 2024 12:15

نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی ، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے، منظور ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2024)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءمنظور وسان نے اپنی نئی پیش گوئی میں بتایا ہے کہ نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے،نئے سال میں اداروں میں بھی گرما گرمی چلے گی،اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ءنے اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا۔

اس سال کئی انوکھے واقعات ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ باتیں ہونی چاہئیں پر باتوں کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ صرف آپ کو ریلیز کیا جائے۔ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت کو نقصان ہو ہم نہیں چاہتے کہ باتیں نہ ہوں۔

(جاری ہے)

باتوں سے ریلیف نہیں ملے گا عدالت اور کیسز پر فیصلہ ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ جو پہلے کہتا تھا ہم کوئی غلام ہیں اب امریکا کو مداخلت کرنے کیلئے اپیل کر رہا تھے۔

ہم بھی غلام نہیں کہ کس کے کہنے پر تمہیں ریلیف دیں گے کیسز تو چلیں گے۔رہنماءپیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ باتیں بھی ہوتی رہیں کیسز بھی چلتے رہیں اور عدالت حق کا فاصلہ کرے گی۔ہم کسی چور دروازے سے نہیں آتے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آئندہ وزیراعظم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔قبل ازیں بھی ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔

انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھاکہ حالات بتا رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔رہنماء پیپلزپارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان کیلئے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں۔پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سیاستدانوں کیلئے اچھے دن نظر نہیں آ رہے تھے۔منظور وسان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات