
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،سالانہ 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،'' اڑان پاکستان'' ملکی معیشت میں سنگ میل ثابت ہو گا، احسن اقبال
ہفتہ 4 جنوری 2025 17:57

(جاری ہے)
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے '' اڑان پاکستان'' منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کو پانچ سالوں میں مستقل اور پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ،اس منصوبے میں آٹھ شعبوں کے ذریعے ملکی بر آمدات کو فروغ دے کر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے ،ان آٹھ شعبوں میں زراعت ، صنعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،سروسز ، نیو اکانومی ،کری ایٹو انڈسٹریز اورمین پاور ایکسپورٹس شامل ہیں، پاکستان کیلئے 30ارب ڈالر سے برآمدات کو سو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تک آٹھ سالوں میں پہنچانا ہوگا اگر ہم نے یہ اہداف پندرہ سال میں پورے کئے تو پاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوجوان طبقہ ہمارا اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا،اس مقصد کے لئے ہمیں معاشرے سے نفرت ، انتشار اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا،ماضی کی حکومت نے نوجوان نسل کی منفی پراپیگنڈے کے ذریعے ذہن سازی کی اور انہیں آئی ٹی کی تعلیم سے روشناس کرانے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں پٹرول بم تھما دیئے اور انہیں بداخلاقی کا سبق سکھایا ۔انہوں نے کہا کہ کری ایٹو انڈسٹریز اس وقت دنیا کی 1.5ٹریلین ڈالرز کی انڈسٹری بن چکی ہے اور ہر ملک اس انڈسٹری کے ذریعے اپنے کلچر اور اپنے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس وقت60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،پاکستان جو ساٹھ فیصد نوجوان آبادی سے مالا مال ہے ضروری ہے نوجوانوں کو اینوویشن کے وہ ذرائع دیں جس سے سیلف ایکسپریشن ملک کی ثقافت اور شناخت کو دنیا کے سامنے پیش کرے، ،سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرکے دنیا میںپاکستان کی ا چھی پہچان بن سکیں ،آرٹ اورفلم کلچر کو فروغ دے کر پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلانا چاہتے ہیں ،پاکستان کی ثقافت اورسافٹ امیج کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا ۔۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک دوسرے کا احترام ہم پر لازم ہے ، پاکستان کی معیشت میں ایکسپورٹ کو فروغ دے کر نوجوان اپنا حصہ ڈالیں،نیشنل کالج آف آرٹس ملک کا وہ ادارہ ہے جس نے اینویشن میں اہم کردار ادا کیا ہے،پاکستان کے مستقبل کیلیے کریٹیو کا ادارہ اہم ہے،این سی اے کے طلبا و طالبات ڈرامہ ڈیزائن سمیت دیگر شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں سے کریٹیوانڈسٹری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ۔احسن اقبال نے کہا کہ فلم، ڈرامہ مووی انڈسٹری کو فروغکرکے ملک کو عالمی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں ، اسلام آباد ڈبنگ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ ملکی ثقافت کو دنیا کی زبانوں میں پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ و کلچر وہ ذریعہ ہے جو ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ہمارے معاشرے میں نفرتیں عدم برداشت کو ختم کرنے کیلیے آرٹ وکلچر ذریعہ ہے جس سے لوگوں کو جوڑ سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر انتہا پسندی کا نشانہ بنا وہ گولی میرے جسم میں موجود ہے نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا،نفرت کی گولی انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے،سیاسی نظریات کلچر مختلف تو ہوسکتا ہے لیکن بطور پاکستانی برابری کی بنیاد پر عزت دینا ہے ،ہمیں ایک قوم بن کر سوچ کو یکجا کرنا ہوگا ،نوجوان نسل جو ملک کا مستقبل ہے سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ2047 میں بھارت و پاکستان آزادی کا سو سال کا جشن منائیں گے تو اس وقت ہمارے لئے بڑا سوال ہوگا کہ نوجوان نسل سرخرو یا فخر کرے گی، اگر نوجوان نسل نے سرخرو ہونا ہے تو کامیاب ملک کی طرح امن اور سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل دس سالوں کیلئے اصلاحات کو اپنانا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تین بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیںاورچوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے، اب ہمیں اس اڑان کی حفاظت کرنی ہے اور منزل 2047 میں تھری ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کیلئے محنت کرنا ہوگی، اگر اس ریس کو جیتنا ہے تو کوئی قوم نہیں جیت سکتی جب تک سیلف امیج درست نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سکھایا گیا کہ بطور قوم چور اور ڈاکو ہیں یورپ یا امریکہ میں جائیں ان سے پوچھیں پاکستانی کیسے ہیں تو کہیں گے پاکستانی محنتی و ذہین ہے،ہمارا برینڈ چور ڈاکو نہیں ہے بلکہ ایک نسل کو گمراہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پچھلی حکومت میں بھی این سی اے کے لئے خطیر منصوبہ منظور کیا تھا،آرٹ اور کلچر وہ ذریعہ ہے جو معاشرے میں سے نفرت اور عدم برداشت ختم کرنے کے لئیمضبوط ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑایا جائے بلکہ ہماریحکومت کا اکنامک ایجنڈا ہے وہ چاہتی ہے کہ ملک کا پولیٹیکل ٹمپریچر ٹھنڈا رہنا چاہیے،اب سیاسی لانگ مارچ کا وقت ختم ہوگیا ہے اب صرف اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے،ہم اپنے حصے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسری سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب اور رد الفساد آپریشن کئے جس کے نتیجے میں ہمیں شہدا کی قربانیاں دینی پڑیں،ہم کہتے تھے کہ کہی ایسا نہ ہو ہماری قربانیاں رائیگاں چلی جائے تو ایسا ہی ہوااور پچھلی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ ملک میں گھس گئے ، پاکستان کو اب دہشت گردی کی نئی جنگ کا سامنا ہے،ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس دہشت گردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے۔ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکے،ہمارے ملک میں افغانستان سے کوئی گروہ دہشت گردی کے لئے پناہ گاہ لے تو یہ وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے،اگر کوئی گروہ ملک میں پناہ گاہیں حاصل کرے تو کے پی حکومت کی ذمہ داری ہے امید ہے افغانستان کی حکومت نوٹس لے گی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نرسنگ اور ہیلتھ کیئر سکلز کی دنیا میں بہت ڈیمانڈ ہے ،بیس بلین سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں، اڑان پاکستان کے نتیجے میں مین پاور ایکسپورٹ کریں گے، ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کو بریک لگانے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو تربیت دے کر بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے کہا کہ ماسٹرز ڈگری شو ہمارے طلبا کی لگن اور محنت کا مظہر ہے۔ انہوں نے طلبا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے این سی اے میں نے ماسٹرز ڈگری شو کا افتتاح کیا' نمائش میں رکھے گئے طلبہ و طالبات کے بنائے گئے فن پاروں کو دیکھا اور طلبہ کے کام کو سراہا ۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے این سی اے میں زیر تعمیر گریجوایٹس بلاک کی عمارت کا دورہ کیا 'عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی ۔مزید قومی خبریں
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.