کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے کشمیری عوام کو آزادی نہیں مل رہی ،عبدالنعیم رند

بدھ 5 فروری 2025 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت ہے حکمرانوں کی نااہلی ناکامی کی وجہ وسے ہندوستان نے کشمیری عوام کو آزادی نہیں مل رہی حکمران اور سپہ سالار اگر ہمت کرلیں تو کشمیر کی آزادی یقینی ہے بلوچستان میں بھی مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے 77برسوں سے کشمیری مائیں ، بہنیں، بیٹیاں آزادی کا علم لیے میدان میں کھڑی ہیں، وادی لہو لہان، نوجوان، حریت رہنما جیلوں میں اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔

ایک طرف کشمیری تختہ دار پر بھی پاکستان سے محبت کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہتے ہیں قوم کشمیر کا سودا کرنے والوں کا حساب ماگ رہی ہے جماعت اسلامی کشمیر فلسطین سمیت ہر مظلوم کیساتھ اورہر ظلم وظالم کے خلاف میدان عمل میں ہیں ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے امیر ضلع عبدالنعیم رند کی قیادت میں یکجہتی کشمیر کے موقع پرپریس کلب کے سامنے یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں عبدالنعیم رند،ڈاکٹرعطاء الرحمان،مولانا محمد عارف دمڑ،جمیل احمدمشوانی ،محمد حلیم حماس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیاجماعت اسلامی کے رہنمائوں نے پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں کی کوئٹہ سے پشین بازارسائیکل ریلی کو بھی رخصت کرتے ہوئے خطابات کیے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی تقاریب منعقد ہوئی جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل فلسطین اور کشمیر پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، مگر پاکستانی حکمران سوئے ہوئے ہیں، انھوں نے امریکا کے خوف سے غزہ پر ظلم پر لفظ تک نہیں کہا امریکہ نے اسرائیل کیساتھ ملکر غزہ کو کھنڈرات بنا دیا ،مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر بناکر آزاد کشمیر پر بھی قبضے کا اعلان کیا تھا اوریہ ظلم وسازشیں جاری ہیں مگر ہمارے حکمران بزدل ہیں، انھوں نے پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو باعزت رہائی دی، صرف جماعت اسلامی اس کی پھانسی کا مطالبہ کر رہی تھی، انھوں نے قوم کی بیٹی عافیہ کو امریکیوں کے حوالے کیابلوچستان کے لاپتہ افراد میں اضافہ ہورہا ہے بلوچستان میں مظالم ختم نہیں ہورہی ہے۔

اہل بلوچستان کے حقوق کے حصول، کشمیر کی آزادی ،لاپتہ افرادکی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی ۔عوام ظالموں ،قوم کو امریکی غلامی میں دیکر قرضوں کے پہاڑکھڑے کرنے والوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ان حکمرانوں مل کربلوچستان کے وسائل اورقومی خزانہ لوٹا، ان کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے رہے، آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کر کے غیور پاکستانیوں پر قرضوں کا بوجھ لادا، ان پر مہنگائی مسلط کی، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھا کر لوگوں کے لیے جینا مشکل بنا دیا ،کرپشن کا بازار گرم کیا، عوام بھوکے سوتے ہیں اور ان کے کارخانوں،دولت ،تنخواہوں مراعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان ،کشمیر اور عوام کو بچانا ہے توجماعت اسلامی کاساتھ دیںبلوچستان کے عوام اورنوجوان مایوس ہیں منشیات عام جبکہ قانونی تجارت وکاروبار پر پابندی ہیں منشیات اسلحہ کی اسمگلنگ جاری پٹرول ،ڈیزل وخوردنی اشیاء پر پابندی ہیں بارڈربند کیے گیے ہیں بلوچستان کے نوجوان نشے کے عادی اور بچے سکولوں سے باہر ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو حقوق ،ظالموں کاراستہ روک کر مظلوموں کو حقوق دلاکر کرپٹ اشرافیہ کا کڑا احتساب کرے گی۔