
اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف سفر رک گیا ہے، نواز شریف
نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد آتی ہے، معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا، صدر ن لیگ کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
14:25

(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔
عوام کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور اس کا صلہ اور انعام اللہ ہی دیتا ہے۔ نیک نیتی اور محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔ مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی اسٹاک ایکسچینج آج 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو رہی ہے جو معاشی ترقی کے تسلسل کا ثبوت ہے۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت اور خدمت سے نہ صرف پنجاب کے عوام کا دل جیتا بلکہ پارٹی کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے اپ گریڈیشن پروگرامز پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے کاموں کی ماضی اور حال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں نے عوام کو نیا اعتماد دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو ترقی مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے، عوامی خدمت نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے۔ یہ معیار اور روایت ہی ہمارا اصل امتحان ہے۔ قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری قوت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاکوا کا شام اور لبنان میں یو این امن کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور
-
یوکرین جنگ میں ڈرون انتہائی مہلک ثابت ہورہے ہیں، رپورٹ
-
الحمدللّٰہ دو تہائی!
-
نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا
-
ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالانکہ ان کے ملک کو تباہ کردیا گیا
-
ہم زخمی ضرور ہیں لیکن عمران خان کے نظریئے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے
-
مہنگے قرضے ترقی پذیر ممالک کی معاشی نمو میں رکاوٹ، یو این رپورٹ
-
دنیا باقی مسئلوں میں غزہ کے المیہ کو نظر انداز نہ کرے، یو این چیف
-
ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 20 مزید افراد ہلاک، نظام صحت تباہی کے کنارے
-
پاکستان سے جنگ انڈیا کا سی پیک روٹ کو ڈسٹرپ کرنے کا آخری کارڈ بھی فلاپ ہوگیا
-
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی چاندی ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.