
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو جعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مفتوح بنا دیا ہے
ججوں کی تقسیم عدلیہ کی بربادی میں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے، بلوچستان خیبرپختونخوا میں دہشتگردی خوفناک شکل اختیار کرگئی ہے، اندرون سندھ ڈاکو راج، اغواء برائے تاوان انڈسٹری بن چکی ہے۔ نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 27 فروری 2025
19:09

(جاری ہے)
اندرونِ سندھ ڈاکو راج، اغواء برائے تاوان انڈسٹری کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں، حکومتی رِٹ عملاً ختم ہوچکی، سرِشام شاہراہیں سفر کے لیے غیرمحفوظ ہوگئی ہیں۔
وفاقی، صوبائی حکومتیں بیبس ہیں اور سکیورٹی فورسز تنہا صورتِ حال کو سبھالنے میں ناکام ہیں۔ اجلاس نے تجویز کیا ہے کہ امن عامہ کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قومی ایکشن پلان کی ازسرِنو تشکیل ضروری ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہوں اور بِلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون، جوکہ ایک کالا قانون ہے، اِسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور ازسرِنو اتفاقِ رائے سے ضابطہ کار بنایا جائے۔ جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو جعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مفتوح بنادیا ہے، ججوں کی تقسیم عدلیہ کی بربادی میں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔ آزاد عدلیہ اور عوام کے عدل و انصاف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے کہ عدالتوں پر ہر طرح کے قدغن کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق عدالتی آزادی تسلیم کی جائے۔ اجلاس نے فلسطین اور کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے عالمِ اسلام کے اتحاد اور عسکری، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی عالمِ اسلام متحد نہ ہوا تو امریکہ اسرائیل بھارتی تثلیث عالمِ اسلام کے لیے بڑی تباہی کا باعث بن جائے گی۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں نے نازوال قربانیوں کے ساتھ دُنیا میں بیداری پیدا کردی ہے۔ حقِ خودارادیت فلسطینیوں اور کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.