فارم 45 اور 47 پر حکومت سازی کے نتائج ایک جیسے ہیں‘لیاقت بلوچ

خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف خود اُن کی اپنی پارٹی پی ٹی آئی حکومتی ناکامی پر سراپا احتجاج ہے،نائب امیرجماعت اسلامی

پیر 10 مارچ 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کیا۔ سابق گورنر اور وفاقی وزیر سردار لطیف کھوسہ اور رزاق داؤد کے ساتھ ملاقات اور لاہور میں دارِ ارقم سکول کی سالانہ تقریب الحمراء ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان تقویٰ، اتحادِ اُمت اور باطل قوتوں کے خلاف جہاد اور استقامت کا درس دیتا ہے۔

فلسین فلسطینیوں اور جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ کشمیریوں ار فلسطینیون کے آزادی کے بنیادی انسانی حق کو تسلیم کرنے اور تنازع کو حل کیے بغیر خطہ اور پورا عالم ہمیشہ خطرات سے دوچار رہیں گے۔ بانی پاکستان قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اور مسئلہ فلسطین کو عالمِ اسلام کی رگِ جاں قرار دیتے ہوئیا سرائیل کو یورپ کا ناجائز حرامی بچہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

آج بھی بانی پاکستان کا اعلان کردہ اصول زندہ حقیقت ہے۔ حکومت، پاکستان کو اِسی روشنی می مستقل پائیدار حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔ امریکہ کو وینام، افگانستان کے بعد غزہ (فلسطین) اور یوکرائن میں شکست کا سامنا ہے۔ غزہ میں فلسطینیون نے اسرائیل کے جنگی جرائم، نسل کشی کے مقابلہ مٰں استقلال و استقامت سے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ حماس کی مزاحمت کا خاتمہ کا اعلان کرنے والے حماس سے ہی مذاکرات پر مجبور ہیں۔

فلسطین اور کشمیر ہمارا ایمانی، اسلامی، انسانی اور اخلاقی معاملہ ے۔ ہم کسی صورت اِس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ فلسطین کانفرنس سے کراچی میں ایران، ملائیشیا، عراق، روس، فلسطین کے قونصل جنرلز اور حماس رہنما نے بھی خطاب کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم میزبان تھے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ددسیاسی مشاورتی اجلاس اور خیبرپختونخوا سے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024ء کے انتخابات ملک میں سیاسی بحرانوں کا ذریعہ بن گئے ہیںً فارم 47 کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف خود اُن کی اپنی پارٹی پی ٹی آئی حکومتی کی ناکامی پر سراپا احتجاج ہے اور پورے ملک میں فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں کی ناکامی پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

فارم 45 اور 47 پر حکومت سازی کے نتائج ایک جیسے ہیں، عوام کو ہی اپنا انتخابی معیار سیاسی جماعتوں اور قیادتوں کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈہ کی بنیاد پر نہیں آئینی معیار کا پابند بنانا ہوگا۔ اسلاموفوبیا کے خلاف 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن حکومت صرف یوم ہی نہ منائے بلکہ ملک میں آئین کے نفاذ کے ساتھ قرآن و سُنت کی بالادستی کو تسلیم کرے اور نظامِ مصطفٰیﷺ عملاً نافذ کرے۔

کیا ہی اچھا ہو کہ حکومت 27 رمضان المبارک یومِ آزادی پاکستان کے بابرکت دن نظامِ مصطفٰیﷺ کے نفاذ کا عمل شروع کردے۔لیاقت بلوچ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑؑے بھائی کے سفاک قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجگور (بلوچستان) میں سندھ کے محنت کش حجاموں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ عوام کو جان، مال، عزت اور روزگار کا تحفظ دینے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہیں۔

عملاً دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرائمز کرنے والے اپنی رِٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بڑے سماجی انقلاب، آئین و قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کے ذریعے قانون شکنوں کو کڑی سزاؤں کی ضرورت ہے۔ جماعت، اسلامی ملک میں امن کے قیام کے لیے اپنا قومی کردار ادا کرے گی۔