
دہشتگردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، سی پیک پوری دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،حنیف عباسی
ٹرین حادثے پرپی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ، وفاقی وزیر ریلوے کی لاہور میں پریس کانفرنس
فیصل علوی
ہفتہ 15 مارچ 2025
15:45

(جاری ہے)
ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟۔
جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا۔ یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے۔سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی جو بھارت نے زبان استعمال کی۔ایک طرف جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے لوگوں نے کیا کیا۔ اس واقعہ کی مذمت تو امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی کی لیکن اس واقعہ کی مذمت نہیں کی تو ہمارے دشمنوں نے نہیں کی اس سازش کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے ہمیں بھی جیلیں ہوئیںلیکن ہم نے کبھی کسی ادارے کو برا بھلا نہیں کہا۔جو بھگوڑے پاکستان کا گالی دے گا اسے کروڑوں روپے گھر بھی ملے گا، پاکستان پر وہ لوگ بھونکتے ہیں انہیں پاکستان نے نام دیا۔ان کایہ بھی کہناہے کہ ایسی مخلوق ہے جو اقتدار کی خاطر پاکستان پر بم گرانے کی بات کرتے رہے اور دشمن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔پاکستان ایٹمی ملک ہے وہ ایٹمی ملک ستاون اسلامی ممالک میں پہلا ہے جو دنیا کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے۔ افغانستان میں بھارتی بائیس کونسل خانہ کھولنے کا مقصد ہے اگر علاقے کا شیر ہے تو ڈائریکٹ لڑے اگر وہ لڑ نہیں سکتا تو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ریسکیو آپریشن کرکے مسافر ٹرین میںپھنسے لوگوں کو نکالنا دیدنی ہے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چار سو ستائیس مسافروں کو شہید کرنے کےلئے خود کش حملہ آور آئے تھے۔ کمانڈوز نے ٹرین کے اندر ایک بھی خود کش حملہ آور کو پھٹنے نہ دیا۔اس واقعہ کے بعد پوری قوم کوپاک فوج کے پیچھے کھڑاہونا پڑے گا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان بھی کیا کہ ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا گیاہے۔ریلوے پولیس میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ معاونت کریں گے۔ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔ریلوے کے بہت مسائل ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں سرسبز پاکستان ہو۔ ریلوے کا چارج لئے دس بارہ دن ہوئے ہیں، میرے کہنے پر ایم ایل ون شروع کرنے کااعلان کرتے کان پک گئے ہیں۔ محکمہ ریلوے میں بروقت ٹرینیں کروائیں گے صفائی شفافیت کو یقینی بنائیں گے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اسٹیشنز پر کیمرے اور کارگو کی اپ گریڈیشن کریں گے۔ وزیر اعظم نے انجمن تاجران فیڈریشن چیمبر سب کو بلایا ہے سب نے کہا سستا کارگو چاہیئے اور ٹرین کیلئے ویگنز نہیں ہیں جس طرح مسافر ٹرین میں ریونیو بڑھا ہے اسی طرح سستا کارگو بھی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.