
سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے اجلاس میں پری بجٹ بحث کا آغاز کردیا
بحث کے دوران اراکین اسمبلی آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز ایوان میں پیش کریں گے پچھلے سال بھی بجٹ بنانے والوں کو مبارکباد دی تھی۔ بجٹ میں جو رنگ نظر آ رہے ہیں وہ پھیکے پڑ گئے ہیں،صابر قائم خانی و دیگر کا اظہار خیال
پیر 17 مارچ 2025 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے شکوہ کیا کہ کورنگی کاز وے کی اسکیم ہر سال بجٹ میں آتی ہے لیکن بنتی نہیں۔ مہربانی کرکے اسے مکمل کریں - ایم کیوایم کے صابر قائمخانی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی بجٹ بنانے والوں کو مبارکباد دی تھی۔ بجٹ میں جو رنگ نظر آ رہے ہیں وہ پھیکے پڑ گئے ہیں۔
این ایف سی کی طرح صوبائی فنانشل کمیٹی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ حکومت کو ترقی کس شعبے میں کرنی ہے۔ پی پی پی والے اپنی قیادت کی کہی ہوئے باتوں کی لاج رکھ لیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اپنے حلقہ انتخاب لطیف آباد حیدرآباد کے مسائل کا بھی تفصیل سے ذکر کیا - پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر سوہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی بے مثال خدمت کی ہیسیلاب متاثرین کے لیے بیس لاکھ گھر بنائے۔ پانچ لاکھ چالیس ہزار بینک اکاونٹس کھل چکے ہیں۔ تین لاکھ سے زائد گھروں میں لوگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سجاول میں کوئی یونیورسٹی نہیں آئندہ بجٹ میں یہ منصوبہ رکھا جائے - ان کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں پانی کی قلت ہے۔ سندھو دریا سندھ کی سانس ہے۔ پانی کم ہونے کے باعث زراعت تباہ ہو رہی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ سندھ کو خشک نہیں ہونے دیں گے - ایم کیو ایم کی رکن قرا العین نے کہا کہگزشستہ سال کا بجٹ کہاں خرچ کیا گیا کتنی اسکیمز مکمل ہوئیں یہ ہمیں پتا ہونا چاہیے۔ امید کرتی ہوں جو تجاویز ہم دیں گے ان کو زیر غور لایا جائے گا۔ ہماری اسکیمز کو بھی بجٹ میں شامل کیا جائے۔ کراچی خوف و ہراس کا شہر بنتا جا رہا ہے۔ انسان کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی ہے۔ حکومت کو پولیس کے ساتھ مل کر کوئی نہ کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ کریم نے کہا کہ سندھو دریا ہماری شہہ رگ ہے۔ جس کا پانی ہم کسی کو نہیں لینے دیں گے لیاری کا علاقہ کراچی میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ پیپلز پارٹی لیاری کو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے عوام کو بجلی کے ناجائز بلوں سے نجات دلائی جائے ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد نے کہا کہ لوگوں کو مسائل نہسندھ حکومت خود حل کررہی ہے اور نہ ہی ایم پی ایز کو فنڈز دیئے جارہے ہیں - ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کا سنگین مسئلہ ہے۔ رمضان میں مسجدوں میں پانی نہیں ہے۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سخی حسن ہائڈرنٹ پر ہنگامہ ہونے جا رہا ہے۔ صورتحال بڑی سنگین ہوگئی ہے۔ لوگ ٹینکرز کو افورڈ نہیں کرسکتے انہوں کہا کہ میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوھو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میڈم بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے آصف موسی نے کہا کہ میں اپنی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے الیکشن لڑوایا۔ وزیر صحت نے میرے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔ حلقے میں اگر ڈسپنسری مل جائے تو نوازش ہوگی۔ میرے حلقے میں دو سے تین سیکینڈری اسکووں کی بھی ضرورت ہے بنائے جائیں اور بچیوں کے لیے گرلز کالج بھی بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کے حسن علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو ہم سے بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔ کوشش کرتے ہیں لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں۔ میرے حلقے میں روڈز اور پیور بلاکس لگائے جائیں۔ میرے حلقے میں چار ٹاون کمیٹیز آتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھریا سٹی سے پکاچانگ والے روڈ کو مکمل کروایا جائے۔ ایم کیو ایم کے معید انور پچھلے سال پری بجٹ اجلاس نہیں ہوا تھا، اسپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری تجویز کو قبول کیا۔ افسوس کے ساتھ بتا رہا ہوں ستر کروڑ روپے کی مالیت سے بنائی گئی روڈ چار سالوں میں ختم ہوگئی۔ ہمیں ایسے لگتا ہے کہ کے فور کی طرح ریڈ لائین کا منصوبہ بھی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔شرجیل میمن خود کہتے ہیں یہ منصوبہ دوہزار چھبیس میں بھی ختم نہیں ہوگا۔ گلشن اقبال کو بیس بیس دن پانی نہیں ملتا۔ ٹینکر مافیا بہت بڑا مافیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی نے کہا کہ زراعت ہماری لائف لائن ہے - ہم سب کا زراعت سے تعلق ہے۔ کنالز کا مسئلہ سندھ فیس کررہا ہے، ہماری قیادت نے کنالز کی مذمت کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سنجھورو اور چک نمبر آٹھ سے لیکر کچھی گوٹھ تک روڈز کی تعمیرات کروائی جائیں۔ جام نواز علی اور سنجھورو کے لیے فائر برگیڈز دی جائیں۔ ایم کیو ایم کے شارق احمد نے کہا کہ تمام اراکین نے اپنے حلقوں کے جو مسائل بتائے، اس سے سندھ کی ترقی کا پول کھل گیا ہے انہوں نے کہا کہ تین ہزار چھپن ارب روپے اگر سندھ کے لوگوں پر لگائے جاتے تو سندھ کے حالات بدل جاتے۔ کھوکراپار ہسپتال بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، کسی نے دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے جی ایریا میں 35 سالوں سے پانی نہیں ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے۔ کے الیکٹرک سے تو آپ جان چھڑا نہیں سکتے کم از کم پمپنگ اسٹیشنز کو سولرائیز کروایا جائے۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے دوران جب دریائے سندھ پر نئی کینالوں کے حوالے سے ارکان اسمبلی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کررہے تھے تو ایک موقع پر چولستان کینال نہ بن رہا ہے اور نہ ہی بنے گا وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جی ڈی اے کے رہنما زین شاہ صرف چولستان ماڈل کے اوپر کھڑے ہو کر ویڈیو بناکر آگئے ہیں ، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہیں بولیں کہ پورا گھومیں اور لوگوں کو مکمل سچ بتائیں۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.