Live Updates

9 اپریل کو جمہوریت کے قتل اور سول مارشل لا کی بنیاد رکھی گئی ، دائود شاہ کاکڑ

بدھ 9 اپریل 2025 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) 9 اپریل کو جمہوریت کے قتل اور سول مارشل لا کی بنیاد رکھی گئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا 9 اپریل بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رخصتی سے ملک کی ترقی و خوشحالی بھی رخصت ہوئی ھے 9 اپریل 2022 کی ملکی ترقی کی شرح کے حوالے سے تاریخ کا بہترین دور تھا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ نے صوبائی عہداداران سے بات کرتے ہوئے کہی کہ 9 اپریل 2022 کو پاکستان میں پیٹرول 150 روپے ڈالر 180 روپے ، ترقی جی ڈی پی کی شرح 6.

(جاری ہے)

1 فیصد ،مہنگائی 2 فیصد ، شرح سود سنگل ڈیجیٹ ، کورنا میں بہترین پالیسی کی بنیاد دنیا کا چھوتا بہترین ملک ، تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن، ڈران حملوں اور دہشتگردی کا خاتمہ تھا انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لیکن بدقسمتی سے پس پردہ قوتوں، امریکی غلام بن کر نام نہاد سیاستدانوں ڈالر اور کرپشن کی دولت سے بے ضمیر پارلیمانیٹرین کی منڈی لگاکر ایک جمہوری حکومت کو ہٹا کر ذاتی مفادات و مقاصد حاصل کرنے کے لئے نااہل، چوروں ، مجرموں ، مفرورں اور ٹاوٹس کی حکومت بنائی جسکی عکاسی آج ملک کی ریونیو ، معیشت، بے روزگاری ، تاجر کمیونٹی کا ملک چھوڑنا، ڈراون حملے ، دہشتگردی، قتل غارت ، سماجی، قبائلی، سیاسی قیادت جیلوں یا سڑکوں پر احتجاج کر رھے ہیں لیکن آج قوم تمام معروضی حالات و حقائق سے باخبر ھے انشااللہ بہت جلد عوامی طاقت کی بنیاد پر تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات