
اسرائیل بین الاقوامی دہشت گرد ہے،پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وزیر اعظم کے عوام دوست اقدامات سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملا، رانا مشہود احمد
ہفتہ 12 اپریل 2025 22:11

(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی دہشت گرد ہے جس نے فلسطین میں ظلم و بربریت کی جنگ شروع کررکھی ہے، پوری پاکستانی قوم فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ظلم وستم کی تصویر بنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جارہی ہے ، جس طرح وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینیوں کیلئے حق کی آواز بلند کی اس طرح کی کسی اور حکومت میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے امریکہ میں مقید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آ واز بلند کی، اقوام متحدہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت بجلی کے بلوں میں ریلیف ملا جس سے مہنگائی میں کمی ہوئی جس سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آ ئی ،مسلم لیگ ن عوامی جماعت اور ا س کی قیادت کو عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ 2017 میں محمد نواز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا، ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا تھا ، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا لیکن ایک سازش کے تحت محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے ایک نا تجربہ کار شخص کو اقتدار پر بٹھا دیا گیا جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لئے محمد شہباز شریف نے اپنی سولہ ماہ کی حکومت میں دن رات محنت کی اور اپنی سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچا لیا جس کی وجہ سے آج پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف وفاق میں جبکہ وزیر اعلی مریم نوازپنجاب میں عوام کی خدمت کررہے ہیں، مسلم لیگ ن نے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ایک ایک کر کے پورا کیا جا رہا ہے ،،مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، آنے والے بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نئے منصوبوں کا آ غاز کر رہی ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے ، اربوں ڈالرز کی منرلز انویسٹمنٹ کیلئے دنیا کی بہترین کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی ریلی شیراکوٹ سے شروع ہو کر چوک یتیم خانہ جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.