
بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ، حنیف عباسی
ہفتہ 26 اپریل 2025 19:40
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ برما، انگلینڈ، کینیڈا اور امریکا میں بھی دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھی اپنی پارلیمنٹ میں مودی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور بھارتی عوام کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ جعلی مقابلوں میں 1500 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت جعلی انکاؤنٹر کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ 2014 کے بھارتی انتخابات میں بہار میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا گیا جس میں مودی سرکار براہ راست ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان اپنے دریاؤں کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور قوم اپنے حق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ ہم نے شاہین اور غوری بھارت کے لیے رکھے ہیں، ہمارے تمام میزائلوں کا رخ بھارت کی طرف ہے۔ بھارت ایک میزائل فائر کرے گا تو ہم جواب میں 200 فائر کریں گے اور بھرپور طریقے سے اپنی جغرافیائی حدود کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آپس میں کسی بھی طرح کے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن بحیثیت قوم بھارت کے خلاف متحد و منظم ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ پاکستان خود کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد سویلین جبکہ 12 ہزار کے قریب ہمارے فوجی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہیں۔ پاکستان امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے قومی سلامتی کونسل کی جانب سے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ تجارتی برادری نے آج فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان نے عالمی فورم پر مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں میں فلسطین کے حق میں مؤثر آواز بلند کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.