
وزیر دفاع کا پہلگام حملے کا عالمی اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ
بھارت دہشت گردی کینیڈا، امریکہ اور ہمسایوں کو ایکسپورٹ نہ کرے ،اوقات میں رہے،ہندوتوا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کریگا آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی، خواجہ آصف
اتوار 27 اپریل 2025 03:30
(جاری ہے)
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھاوا دینا نہیں چاہتے، وہ خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ دہشت گردی کینیڈا، امریکہ اور ہمسایوں کو ایکسپورٹ نہ کرے اور اپنی اوقات میں رہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے حالیہ بیانات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ آج ہم پہ دہشت گردی کا الزام لگانے والے بتائیں اسامہ بن لادن کو پاکستان کون لے کر آیا تھا ۔وزیر دفاع نے بتایا کہ اصل میں سویت یونین اور امریکہ کی لڑاء تھی اور لیبل جہاد کا تھا، اسکو اسلام اور کفر کی لڑاء بنانے کے لئے بن لادن جیسے لوگ پاکستان ایکسپورٹ کیے گئے اور مطلب نکل جانے کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا اور ہم آج بھی اس دہشت گردی اور اسکے الزام سے نپٹ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو سالہا سال سے محصور رکھا گیا ہے، مستقل کرفیو، ظلم کی انتہا، اور 9 سے 10 لاکھ فوج کی تعیناتی نے ایک پوری نسل کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، یا تو یہ واقعات آپ کی دہشت گردانہ ذہنیت کا نتیجہ ہیں یا پھر ظلم کی انتہا اسے مٹا دے گی، خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منی پور، ناگالینڈ، تری پورہ، چھتیس گڑھ، پنجاب، اور کشمیر سمیت متعدد علاقوں میں بھارت کی نفرت کی سیاست نے بغاوتوں کو جنم دیا ہے۔ مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ گجرات کے نہیں بھارت کے وزیراعظم ہیں، جو مختلف قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، یہ ہندوتوا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کرے گا آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کو کینیڈا، امریکہ، یا ہمسایہ ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کے بجائے اپنی اوقات میں رہیں، محبت اور رواداری بانٹیں، نفرت نہیں۔مزید قومی خبریں
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.