Live Updates

+ بھارت کی پہلگام حملے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم اور مکانات کی مسمار سے ان کی سازشیں کھل کر سامنے آگی،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی نے کہا کہ بھارت کی پہلگام حملے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم اور مکانات کی مسمار سے ان کی سازشیں کھل کر سامنے آگی۔

(جاری ہے)

پہلگام حملہ پرامن کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر سے بیدخل کرنے کا منصوبہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اقوام متحدہ اس کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرکے حقاق کو منظر عام پر لایا جاے انہوں نے کہا کہ بھارت امن مقف کو کمزوری نہ سمجھ جاے بھارت ہماری غازیوں اور مجاہدوں کی تاریخ پڑھیں۔ ابدالی اور غزنوی کی تاریخ کو نہ بھولیے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی دہشت گردی کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں ظلم و ستم اور مکانات کی مسمار کا نوٹس لیا جاے بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت اورانتہا پسندی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ پورے خطے کے امن وسلامتی کیلیے خطرناک ہے بھارت منظم سازشوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام نے چودہ سوسال پہلے مسلمان کی غلبہ کے لییجہاد کاراستہ متعین کیا ہے مودی سرکارپر خواب آرام کرنے کے لیے واحد راستہ جہاد کا ہے عملی جدوجہد کرنے والے کو دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی سے نہیں روک سکتی۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتے ہیں
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات