
پوری قوم بشمول لاکھوں سابق فوجی جوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ملک عبدالقیوم
پیر 28 اپریل 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان میں مزید ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔
عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا فی الحال نہ تو مکمل طور پر یک قطبی ہے اور نہ ہی کثیر القطبی، تاہم دنیا میں مالیاتی طاقت کا جھکاؤ مشرق کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور مغربی طاقتیں اس عمل کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پریس کانفرنس میں پی ای ایس ایس کے سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عبدالعلیم (سینئر نائب صدر)، کموڈور (ریٹائرڈ) محمد ارشد محمود خان (سیکرٹری جنرل)، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد افضل (نائب صدر)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) لیاقت علی (نائب صدر)، ایئر مارشل (ریٹائرڈ) پرویز نواز (نائب صدر)، چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان، آفس سیکرٹری قاضی خالد محمود اور دیگر معززین شامل تھے۔ چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی حکومت اپنے عوام کو حقائق سے اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے، اسی مقصد کے تحت بھارت نے پاکستان کے 16 ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کی ہے جس سے تقریباً 63 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو لاکھوں سابق فوجی جوان پوری قوم کے ہمراہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور ملکی معیشت کو تقریباً 600 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، آسام اور مالدیپ میں بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، حتیٰ کہ کینیڈا اور امریکہ جیسے ممالک میں بھی اس کی سرگرمیاں موجود ہیں۔ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جھوٹے حملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پٹھان کوٹ، اڑی اور پلوامہ جیسے ماضی کے واقعات کی طرح ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور ویانا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے بصورت دیگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےلکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذ مت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہائوس میں اہم اجلاس
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.