
نئی نہروں کی تعمیر روکنے کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم
بھارت کے جارحانہ جنگی جنون کے تناظر میں پنجاب اپنے حق ،تحفظات کے باوجود قومی وحدت و سلامتی کے لیے اتفاقِ رائے کو پسندیدہ فیصلہ قرار دیتا ہے، پانی انسانی زندگی، زراعت، لائیواسٹاک اور آبی حیات کے لیے ناگزیر ہے‘نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ
منگل 29 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
پیش آمدہ پانی کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو تعصبات کی بجائے حقائق کی دُنیا میں رہتے ہوئے پانی کے ذخائر بڑھانے کے لیے بھی اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے۔
نیز عرصہ دراز سے زیر التواء بھاشا ڈیم، داسو ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل پن بجلی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اِن منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائی. جنگی عسکری محاذ پر پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ۔ سیاسی حکومتی قیادت پانی کے بحران کے حل کے لیے مستقل بنیادوں پر نیشنل وژن کے ساتھ اقدامات کرے۔ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر بھارت پاکستان کے خلاف بیانیہ، مقدمہ اور جنگی جواز پیدا کرنے میں ناکام ہوگیا، اب پانی کے مسئلہ پر بھی بالغ نظری اور قومی جذبہ سے حل تلاش کرلیا جائے، یہ زراعت، صنعت اور جنگلی حیات کیتحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا زہر نظامِ عدل اور نظامِ انتخاب پر مہلک اثرات مرتب کررہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان کے عہدوں کی مدت ختم ہونے کے باوجود 26 ویں آئینی ترمیم کا ناجائز سہارا لیا جارہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 اور آرٹیکل (4)-215 کے تحت چیف الیکشن کمنشر اور کمیشن کے دیگر ارکان کی تقرری 45 یوم کے اندر ضروری ہے۔ یہ ڈیڈ لائن 12 مارچ 2025ء کو ختم ہوچکی، 47 دِن گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی آئین کے مطابق تشکیل کے لیے آئینی عمل شروع ہی نہیں کیا گیا، جو سراسر بدنیتی اور جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے ساتھ دشمنی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مسلم لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی حکومتوں نے انتظامی، مالیاتی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے اقدامات نہیں کئے، اِسی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ظاہری اور پوشیدہ قوتوں کے سامنے بیبس ادارہ بنا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات مشکوک اور متنازع ہوتے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ آر ٹی ایس بیٹھنے، فارم 45 اور 47 کے گورکھ دھندے کا شکار ہوجاتا ہی. پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ کے کروڑوں عوام کو بلدیاتی شہری حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کا پُرزور مطالبہ ہے کہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کے پیچھے چُھپنے کی بجائے آئین کے واضح تقاضے کے مطابق الیکشن کمیشن کو مکمل کرے۔ جماعتِ اسلامی اسلام آباد فیڈرل علاقہ کی الیکشن کمیشن میں بحیثیت رکن نمائندگی کا مطالبہ کرتی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.