
بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، خواجہ آصف
پہلگام واقعہ پر 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں، وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، وزیر دفاع کی گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
13:02

(جاری ہے)
امریکہ، روس، چین، ترکیہ، ایران یا کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتدا کرے۔ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ایک طرف واقعہ ہو رہا ہے اور 10 منٹ میں ایف آئی آر درج ہوگئی، پہلگام واقعے کی ساکھ پر بھارت کے اندر سے ہی کریک پڑ گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار تھا تاہم دھمکیاں ناقابل قبول تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے ،بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا۔وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کایہ بھی کہنا تھاکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول نہیں تھیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے تھے۔پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے اور اس کی مذمت کی تھی۔ دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان تھا۔ ہمارے 90 ہزار شہری دہشتگردی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان کی معیشت نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایاتھا۔انہوں نے کہا تھاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار تھ۔۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش
-
مالیاتی بحران سے پناہ گزینوں کے لیے خطرات میں اضافہ، یو این ایچ سی آر
-
بدلتے ڈیجیٹل منظرنامے میں آزادی صحافت کی اہمیت میں اضافہ، وولکر ترک
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.