
اگربھارت نے پاکستان پرحملہ کیا تو وہ خود ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، گورنرپنجاب
حملے کی وجہ سے بھارتی پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بن جائے گا اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا
پیر 5 مئی 2025 11:23

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حسن ابدال میں گزشتہ 30 برس سے شیر میسور ٹیپو سلطان شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے اور یہ امر انتہائی خوش آند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہے جوحق کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اس سلسلے میں واضح مثال حضرت امام حسین رضی اللہ سے لے کر ٹیپو سلطان شہید تک تاریخ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان اللہ کے سپرد کی اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہر دور میں میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا مگر حق کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہا۔موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس بار پاکستان کو دھمکی دے کر پچھتا رہا ہے اور اگر جنگ ہوئی تو بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔بھارتی پنجاب اورمقبوضہ کشمیر آزاد ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ بھارت میں جن ریاستوں میں جو علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں وہ بھی اپنی آزادی کا اعلان کر دیں گے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہماری فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر ہمارا فخرہیں جنہوں نیبھارت کی دھمکیوں کا جواب آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیا ہے اور اس بار بھارت کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو اس کہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ ہے اور اگر جنگ ہوئی تو ہم عزت کی موت پسند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے اور بھارتی پنجاب کو آزاد کروا کر خالصتان بنائیں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا -
مزید اہم خبریں
-
عمران خان گندہے ،گند کا صفایا ہونا چاہئے ، ایمل ولی خان
-
برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں سات ایرانیوں کو گرفتار کر لیا
-
پارٹی کا صدر بننے سے متعلق سوال پر ایمل ولی خان کا جواب وائرل
-
پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی
-
اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
-
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری
-
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
-
گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں پھنس کر 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق
-
پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے
-
چن چن کر وہ لوگ بریفنگ میں موجود تھے جو تحریک انصاف سے بری طرح ہارے ہوئے ہیں، عالیہ حمزہ
-
بھارت: جین مذہبی رسم کے نام پر معصوم بیٹی کو مرنے پر مجبور کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.