Live Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

پاک فوج دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،جنگ مسلط کی گئی تو بھارت عبرت کا نشان بن جائے گا،سابق گورنر سندھ

پیر 5 مئی 2025 17:25

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو ابدالی میزائل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکبادپیش کی ہے۔جبکہ سیاسی قیادت کابھارت کے خلاف بھرپور یکجہتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ فوج اور عوام و سیاسی قیادت سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمارے جوان دن رات الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں کا بیانیہ اور ایک قوم پاکستانی قوم بنکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کا جزبہ زندہ قوم ہونے کی علامت ہے۔ پاک فوج دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ میری پہچان پاکستان کی سوچ ہی ملک کی کامیابی کی کنجی ہے۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھارت انشا اللہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔

(جاری ہے)

فالس آپریشن پہلگام کا ڈرامہ ساری دنیا جان چکی ہے۔ عالمی سطح پر انکوائری سے بھارت بھاگ رہا ہے۔ کیونکہ بھارتی حکومت انسانی جانوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ابدالی میزائل کا تجربہ سرزمین پاک کے مضبوط دفاع کی واضع دلیل ہے۔

مملکت خداد پاکستان کی اسٹریٹیجٹک فورسز کی تکنیکی مہارت اور آپریشنل تیاریاں قابل فخر ہیں۔ ہماری افواج پاکستان بھارت کو واضع پیغام دے چکی ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جدید نیویگیشن اور اعلی تکنیکی مہارت پاکستان کے سیاست دانوں کی مہارت ہے۔ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر بھی فخر ہے اور بھارت میں جدید تکنیکی طریقے سے قومی نغمہ چلانا بھی ریاست کی مضبوطی اور سیاست دانوں قوم اور افواج پاکستان کی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

ایم پی پی کا ایک ایک کارکن ملک پر مرمٹنے کے جزبے سے سرشار ہے۔ یہی عزم پوری قوم کا ہے۔ عالمی عدالت، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں سیکولر ملک ہونے کا دعوی کرنے والے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ کر اپنا فرض ادا کریں۔ بھارت کو قتل عام اور کھلی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی کٹہرے میں لایا جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات