لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیم اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نے بھارت کیجانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے او پی ڈبلیو سی نے بدھ کی شام انڈین ہائی کمیشن کے سامنے زبردست پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بھارت میں سکھوں،مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم،چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالیوں اور اقلیتوں کے قتل کو اجاگر کرنا اور عالمی دہشت گرد مودی سرکار، اور انڈین فوج کا بھیانک چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا تھا۔ پُر امن مظاہرہ کے منتظمین چیئرمین اور مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اس جنگ کو منطقی انجام تک لے جا کر دم لیں گے۔
(جاری ہے)
گذشتہ رات پوری دنیا نے دیکھا کہ دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے۔ ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا۔‘ انڈیا کے پانچ طیارے راکھ بن چکے ہیں، پاکستان کے دندان شکن جواب سے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد آگیا۔ نعیم نقشبندی اور حاجی عابد حسین اور اسلم ڈوگر کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام کا بچہ بچہ اور اوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں پاکستان ہر محاذ پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان ایئرفورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے تین رافیل سمیت پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے۔ ’دشمن کو لائن آف کنٹرول پر ایسا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے کہ وہ سفید پرچم لہرا کر پناہ مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انڈین ہائی کمیشن کے سامنے او پی ڈبلیو سی تنظیم کے پر امن مظاہرین نے * پاکستان زندہ باد*، افواج پاکستان زندہ باز *, آئی ایس آئی زندہ باد پاک فوج اور سپہ سالار قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں * ٹیرورسٹ ٹیرورسٹ...مودی ٹیرورسٹ*۔
بھارتی خفیہ ایجنسی‘‘ را ’’مردہ باد۔ مودی سرکار مردہ باد۔ سیکھ بھی مانگیں...آزادی** دلت بھی مانگیں... آزادی*کشمیری بھی مانگیں...آزادی**کشمیر زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کی زبردست نعرہ بازی کی۔ صدر پی پی پی میاں سلیم، ملک امیر کا بل، چوہدری قیصر،چوہدری طارق اور چوہدری سفیر جٹ نے واضح کیا کہ پاکستان نے بزدل دشمن کی طرح سویلینز کو نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا: ’بچوں کو نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہی انڈیا کے اس بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔‘مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر پی پی پی برطانیہ ریاض کوہمروی ، کونسلر امجد عباسی، راجہ افتخار اور چوہدری دلپذیر کا کہنا تھا کہ انڈیا کی طرف سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائی کے وقت 57 کمرشل فلائٹس ہوا میں موجود تھیں، جن میں متعدد غیر ملکی مسافر سوار تھے، اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈالا گیا۔
انڈین حملے میں ’اب تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی‘ ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کنوئنیر او پی ڈبلیو سی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری نثار، امجد بوبی، بیرسٹر طلعت، منصور کیانی، کونسلر عادف، کونسلر امجد تارڑ کا کہنا تھا کہ انڈیا نے رات کے اندھیرے میں معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، مسجدیں شہید کی گئیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔
’اگر یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہی ‘کرسچئین فورم کے صدر عمانوئیل رائے، کاشآن واجد اور ایسٹر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسیحی برادری اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ پُر امن مظاہرہ کے شرکاء میں او پی ڈبلیوسی کے چئیرمین نعیم نقشبندی۔ صدر حاجی عابد حسین۔ صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر۔ صدر کشمیر فورم ملک امیر کابل، صدر ویمن فورم لندن کرن عائشہ خالد، ایسٹر کھوکھر، حنا کاظمی، عالیہ بٹ، رابعہ چغتائی، او پی ڈبلیو سی سٹوڈنٹس فورم کی نرگس بھٹی، سحرش خان، فوزیہ مغل، رضوانہ چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری طارق، صدر علماء مشائخ فورم پروفیسر مسعود ہزاروی، کنوئینر او پی ڈبلیو سی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری نثار، ڈپٹی کنوئنر امجد امین بوبی، کوآرڈینیٹر راجہ واصف، چوہدری رفاقت، صدر لائرز فورم بیرسٹر طلعت کیانی، صدر پروفیشنل فورم انجنئیر فرخ جمیل، انجنئیر وقاص، کونسلرز فورم کے صدر قیصر چوہدری،کونسلر امجد عباسی، کونسلر طفیل۔
کونسلر فیاض۔ کونسلر عارف جنیالوی، کونسلر امجد تارڑ، کونسلر عمراں، کونسلر مسعود، کونسلر بھٹی۔ کونسلر ایوب، کونسلر خان،، نائب صدر چوہدری سفیر خان۔ صدر یوتھ فورم منصور کیانی، کرسچئین فورم کے صدر عمانوئیل رائے،، کا شان واجد، صدر لوٹن صاحبزادہ اکرم، صدر سلاؤ سردار لطیف۔ صدر مساجد کمیٹی چوہدری ساجد علی، راجہ ارتاسف، راجہ ماجد خان، شہزاد ملک، ملک قربان، فراز خان، سردار محمود۔
پرویزاختر، صدر ہیمل راجہ تبریز، صدر چشم شمریز راجہ، صدر آکسفورڈ راجہ نواز، اکمل ڈوگر، صدر ہائی ویکمب عمر نواز جٹ، راجہ احسان۔ صدر بزنس فورم چوہدری رزاق۔ صدر کینٹ افضل بھٹی۔ چوہدری عاشق۔امین چوہدری۔ ملک ثاقب، صدر پی پی پی گریٹر لندن میاں سلیم۔ مرکزی نائب صدر پی پی پی ریاض کوہمروی۔ راجہ افتخار - چوہدری طارق، دلپذیر چوہدری، ارسلان مغل و دیگر نے بھارتی فوج کی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور خالصتان میں ہونے والے قتل عام۔ عصمت دری۔ اور سنسنی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی مذمت کی۔