افواج پاکستان پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں ، شہنیلہ خانزادہ

پیر 12 مئی 2025 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور AIMکی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں ۔ آرمی چیف اور تمام سربراہان کو سلیوٹ اور سلام تحسین پیش کرتے ہیں ۔ دشمن اندر ہو یا باہر جان لے نشان عبرت بن جائے گا۔ پاکستانکی افواج ناقابل تسخیر ہیں ۔

اللہ کی تائید و نصرت سے دشمن کو شکست دی۔ پاکستان کو ترنوالہ سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے تھے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ جرات مندانہ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

آپریشن بنیان مرصوص ’’سیسہ پلائی ہوئی دیوار نے پاکستان کی دھاک صرف بھارت پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر بٹھادی۔ صدر ٹرمپ اب مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور بھی حل کرائیں ۔ پاکستان کو امریکی صدر کی اہمیت نے ممتاز کردیا۔

بلاول بھٹو نے بحیثیت وزیر خارجہ کھل کر مودی کا چہرہ بے نقاب کیا تھا۔ مودی کی جارحیت کو پاکستانی افواج نے جواب دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی افواج کے ساتھ پوری قوم تھی ۔ یہی اسپرٹ قائم رہنی چاہئے کہ ملک کو مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط بنائیں ۔ پاکستان نے 77اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کرکے اسرائیل کو ب ھی منہ توڑ جواب دیا ۔