Live Updates

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، محمد اورنگزیب

پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارت کو یکطرفہ معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو بیل آوٹ معاہدے کے تحت آج آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی رائٹرز سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 13 مئی 2025 13:18

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مئی 2025)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا، چیزیں معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اچھی بات ہے،برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کو یکطرفہ معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا۔

پاکستان کو بیل آوٹ معاہدے کے تحت آج آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف بیل آوٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے۔

توقع ہے کہ تجارتی مسائل ”شارٹ آرڈر“ میں حل ہو جائیں گے۔ ہمارا ہدف امریکہ سے کپاس ، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن سمیت کی درآمدات میں اضافہ ہے۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پرکوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑےگا۔ اثر کا انتظام موجودہ بجٹ میں کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب کایہ بھی کہنا تھا کہ نیا بجٹ آنے میں ابھی تین چار ہفتے باقی ہیں۔کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ دفاعی ضروریات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جو کرنا ہوگاکیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 14 سے 22 مئی تک ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات