Live Updates

پاکستان کے قرضوں اور واجبات کے حجم میں انتہائی تشویش ناک اضافہ

مارچ 2025 تک پاکستان کے مجموعی قرضوں اور واجبات کا حجم 90 ہزار ارب روپے کی انتہائی تشویش ناک سطح کے قریب پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 مئی 2025 18:15

پاکستان کے قرضوں اور واجبات کے حجم میں انتہائی تشویش ناک اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) پاکستان کے قرضوں اور واجبات کے حجم میں انتہائی تشویش ناک اضافہ، مارچ 2025 تک پاکستان کے مجموعی قرضوں اور واجبات کا حجم 90 ہزار ارب روپے کی انتہائی تشویش ناک سطح کے قریب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا قرضوں پر انحصارمزید بڑھ گیا اور ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 89ہزار 834ارب روپے ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک دستاویز کے مطابق مارچ 2025تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89ہزار 834ارب روپے ہوگئے۔ ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 8ہزار 384ارب روپے اور رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ(جولائی 2024تا مارچ 2025)کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4ہزار 377ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ 2025تک ملک پر مقامی قرضہ 51ہزار 518ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضہ اور واجبات 36ہزار 509ارب روپے رہے۔ دستاویز کے مطابق مارچ 2024تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا حجم 81ہزار 450ارب روپے تھا اور جون 2024تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 85ہزار 457ارب روپے تھے۔
                                                                                
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات