Live Updates

ایشیا میں دیرپا امن کیلئے امریکہ خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دے‘ چوہدری شجاعت

عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر جنوبی ایشیائی خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں‘سربراہ (ق) لیگ

منگل 13 مئی 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ بندی میں دلچسپی حوصلہ افزا ء اقدام ہے، امید ہے کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا روس یوکرین ، اسرائیل اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے تو وہ کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر جنوبی ایشیائی خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات