
سعوی عرب اورامریکہ کے درمیان 300 ارب ڈالرسے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط
بدھ 14 مئی 2025 12:46
(جاری ہے)
ٹرمپ نے اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا وہ اپنی مملکت کے عوام کی خوب قیادت کر رہے ہیں۔
وہ کہہ رہے تھے سعودی عرب کے لوگوں نے علاقے میں ترقی کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا سعودی عرب عالمی سطح پر تجارتی حوالے سے ایک بڑے مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اب مملکت کا تیل کے بغیر بھی ریوینیو جنریٹ کرنے میں ایک کامیاب سفر طے کیا ہے۔صدرٹرمپ نے علاقائی سطح پر درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے سابق جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی کہ انہوں نے حوثیوں کا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکال دیا جو کہ ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے سعودی عرب کی ترقی کے طرف گامزن ہونے اور اس دوران ایران کا پسماندگی کی طرف جانے کا بھی بطور خاص ذکر کیا ۔ان کا کہنا تھا اگر ایران نے امریکہ کی امن کوششوں کا مثبت جواب نہ دیا تو واشنگٹن کے پاس اس کے علاوہ کوئی چانس نہیں ہوگا کہ وہ ایران کو زیادہ سے زیادہ دبا کی زد میں لائے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام لگایا کہ وہ لبنانی ریاست کو خطے میں عدم استحکام کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایران مشرق وسطی کی سب سے بڑی تباہی چاہنے والی طاقت ہے۔انہوں نے ایران کے اقدامات اور دوسرے ملکوں کے اقدامات کا تقابل کرتے ہوئے کہا دوسرے ملکوں کی سوچ اور عمل کا انداز مختلف ہے۔ اس لیے عرب دنیا ایران کے مقابلے میں ترقی کے راستے پر ہے۔انہوں نے کہا سب سے بڑی تباہ کن طاقت ایران کی رجیم ہے۔ جس کی وجہ سے شام، لبنان اور غزہ کے لوگوں کو بھی ناقابل تصور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حتی کہ عراق و یمن میں بھی۔ صدر ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار کاروبار سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لبنان حزب اللہ اور ایران کے مظالم کا نشانہ بن چکا ایک ملک ہے۔ ان دونوں کے کردار نے ملک کو عدم استحکام اور بدحالی سے دوچار کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ لبنان کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ شام پر عائد پابندیاں بھی سعودی ولی عہد کے ساتھ بعض ایشوز پر مذاکرات کے بعد اٹھا دی جائیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
’پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے‘
-
بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے، محمد بن سلمان
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات
-
بی جے پی نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا
-
رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوں، اس لیے مودی کو سیزفائر کرنا ہی تھا، بھارتی تجزیہ کار
-
شہزادہ محمد بن سلمان جیسے عظیم انسان کی کوئی مثال نہیں، امریکی صدر
-
بھارت کی روس سے مزید S-400میزائلوں کی درخواست
-
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں، مسک
-
سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا اعلان
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال
-
شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری قربت اور پرخلوص تعلقات ہیں،ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.