
ایل او سی کے عوام نے بے مثال دلیری اور جرات سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا ،وفاقی وزیر امور کشمیر کا شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ ،زخمیوں کو بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان
جمعرات 15 مئی 2025 10:40
(جاری ہے)
پاکستان کے پچیس کروڑ عوام اور افواجِ پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے عوام نے جس دلیری اور جرات سے بھارتی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر یہاں تعزیت کے لئے آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 20 لاکھ روپے کے امدادی چیک آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بسنے والے لوگ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔آزاد کشمیر کا بچہ بچہ سپاہی ہے۔ ہمارے آبا و اجداد نے 1947 میں پیدل چل کر یہ خطہ آزاد کروایا ۔ افواجِ پاکستان نے جذبۂ ایمانی سے لڑائی لڑی، اور پاکستان کی عوام نے مل کر فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور افواجِ پاکستان ایل او سی پر بسنے والے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، معاشی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ایل او سی پر کھڑے ہو کر مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک سرحد کے اُس پار بسنے والے مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں ملتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصرکادعوی
-
صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ
-
بہاولپور‘ 11 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جاکرنوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
آئین ہم سب کا ہے،اس پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، اے این پی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے دستخط نہیں کئے ، ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.