Live Updates

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ آمد

جمعہ 16 مئی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ پر گئے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے لئے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات