
حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج کو عطا کی اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
ہفتہ 17 مئی 2025 15:45

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مودی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بھارت کے طول و عرض میں اس کی شان میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ ہم بھی نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ حق ہماری قومی وحدت و اتحاد کا باعث بنا کیونکہ آج سے پندرہ بیس دن پہلے ہماری قومی وحدت اور اتحاد میں دراڑیں نظر آتی تھیں لیکن الحمدللہ آج قوم متحد ہے اور اس کی شناخت ہماری پاک فوج کی بہادری بن گئی ہے جس پر میں اپنی فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک افواج کے سربراہ جنرل وعاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر، نیول چیف نوید اشرف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین ساحر شمشاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کے جوان بچے اور بچیاں جس جرات اور بہادری سے لڑے اس میں ان سب کی قیادت کا بہت بڑا ہاتھ ہے، آپ کی قیادت ہی تھی جس نے ان جوانوں کے حوصلوں میں برکت ڈالی ، آپ کے حوصلے اور جرات و بہادری کا میں بذات خود چشم دید گواہ ہوں، میں نے اپنی ساری عمر میں 1965سے آج تک سارے تنازعات کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا لیکن جس طرح ہماری قیادت اس وقت جذبہ ایمانی سے سرشار تھی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ہر لمحے اور ہر موقع پہ اپنی قوم کی قیادت کی اور بہادر افواج کو یہ باور کروایا کہ سویلین حکومت دل و جان سے آپ کے ساتھ ہےاور آپ کی قربانیوں کی معترف ہے ، ملک و ملت کے دفاع کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ باور کروایا کہ ہمیں جس حد تک بھی جانا پڑے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سویلین حکومت اپنی 25 کروڑ عوام کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلا بیٹھتی ہیں تو پھر تاریخ بھی انہیں بھی بھول جاتی ہے۔انہوں نے یہاں موجود اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور آنے والی نئی نسل کو اپنی تاریخ سے روشناس کروائیں اور انہیں بتائیں کہ کس طرح بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے کس طرح لبیک کہا اور ایک نیا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا ، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی ہے تب سے ہی ہمارا ازلی و ابدی دشمن بھارت ہمارے درپے ہے اور پھر 10مئی کی رات ایک فیصلہ کن موڑ آیا اور ایک فیصلہ کن باب رقم ہوا جسے ہماری مسلح و بہادر افواج نے اپنی قربانیوں ، جرات اور بہادری سے رقم کیا جس پر ہم سب اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سب کو خوش و خرم رکھے اور ہمارے نوجوان بچے اور بچیوں کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان میں زندگی گزارنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے ، ہم نے بھارت کو مشرقی محاذ پرزمین پر، فضائوں اور پانیوں میں ہر جگہ شکست دی لیکن بھارت ہماری مغربی سرحدوں پر بھی مختلف پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے اور آج سے نہیں بلکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستانی نہیں اور ان پلید دہشت گردوں کا اس پاک مٹی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بھارت کے ایجنٹ ہیں اور بھارتی ہی ہیں، چاہے وہ بی ایل اے ہو یا ٹی ٹی پی ہو جو ہماری مغربی سرحدوں پر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم اور فضل سے ہمیں جو فتح مشرقی سرحد پر دی ہے اس سے بڑی فتح انشااللہ ہمیں مغربی سرحد پر بھی ملے گی اور ہمارے دشمن جو پاکستان کی قومی وحدت اور سلامتی کے خلاف نبرد آزما ہیں ان کا بھی اللہ کے فضل سے وہی حال ہو گا جو بھارتی فضائیہ کا ہوائوں میں ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے دوبارہ کوئی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان کی جانب سے اسے پہلے سے بھی زیادہ کرارہ جواب دیا جائے گا اور پہلے اگر کوئی کسر رہ گئی ہے تو اسے بھی پورا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اظہار تشکر اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ان کے لیے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے کے لیے آنے والے طلبا و طالبات اور ان کے اساتذہ سمیت تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔\932مزید اہم خبریں
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.