Live Updates

رافیل طیاروں کو گرا کر انڈیا کا غرور پاک فضائیہ نے خاک میں ملادیا، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی

پاکستان امن پسند ملک ہے۔ اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، یوم تشکر کے موقع پر سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

اتوار 18 مئی 2025 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری حکومت سندھ ڈاکٹر شام سندرکے آڈوانی نے یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے انڈیا کو بھرپور جواب دیا، انڈیا نے جو رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا اس کا بھرپور جواب دیا گیا، میڈیا اور عوام نے متحد ہو کر اپنی پاک افواج کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا فرانس کے رافیل طیاروں کو گرا کر انڈیا کا غرور پاک فضائیہ کے جوانوں نے خاک میں ملا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سمیت فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے۔

(جاری ہے)

اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر مودی حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اقلیتی برادری دھرتی ماں سے محبت کرتی ہے اقلیتی برادری کی جانب سے پاک فوج اور پاکستان کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ہم ہندو لوگ زمین کو ماں کا درجہ دیتے ہیں، دھرتی ماں کیلئے جان بھی قربان ہے۔اور ہمارا ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد پائیندا باد۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات