
آپریشن بنیان مرصوص سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ قوم کے مکمل اتحاد کا مظہر ہے، انجینئر امیر مقام
اتوار 18 مئی 2025 19:30
(جاری ہے)
یہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) علی ہادی کے بعد ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہے۔
تقریب کے دوران انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی روایتی کیپ پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے، جس سے دشمن کو واضح پیغام گیا ہے کہ یہ قوم بیدار اور متحد ہے۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں اور پچیس کروڑ پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی سلامتی کی حفاظت میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ قوم کے مکمل اتحاد کا مظہر ہے، پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج کا پاکستان مضبوط قیادت کے زیرِ سایہ ہے جہاں قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور ترقیاتی تسلسل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد خان اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار کارکردگی پر عوامی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کے مشن پر کاربند ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی کی مضبوطی کےلیے یہ شمولیت ایک اہم قدم ہے، پارٹی کو مضبوط کرنا اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، نئے شامل ہونے والے افراد کا جذبہ اور اخلاص پارٹی کےلیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف زندہ باد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رحمت سلام خٹک، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کوہاٹ حکم بادشاہ اور مسلم لیگ (ن) ضلع کرک کے صدر میاں اخلاق بھی موجود تھے۔ خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جے یو آئی (ف) کے رہنما فواد خان، سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ شہداد خان، سابق تحصیل کونسلر مومن شاہ ایڈووکیٹ، سابق صدر اے این پی تحصیل لاچی ارشد، سابق ناظم دیہی لاچی خان، سابق ناظم لاچی پایاں حاجی گل مالی شاہ، سابق ممبر لاچی اربن کونسل حاجی گل خان شاہ، سابق ممبر صوبائی کونسل حاجی گل خان شاہ، عبدالعزیز ، حنیف، سابق ناظم حاجی حیات خان، سابق تحصیل کونسلر شاد منیر، کونسلر سردار داؤد، اعجاز ایڈووکیٹ، چیئرمین ویلج کونسل کفایت ، چیئرمین ویلج کونسل منصور خان اور دیگر بھی شامل تھے۔\932
مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی
-
پنجاب بھرمیں 1375ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق،1637زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کی آئی جی سندھ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
استحکام پاکستان پارٹی کی جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی، متعدد شخصیات پارٹی میں شامل
-
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سہولیات کے فقدان پر جائزہ اجلاس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس
-
سکولوں میں داخلوں کا ہدف 31 مئی تک پورا کرنا ہے‘سی ای اوایجوکیشن
-
لاہور، بیوی کو قتل کر کے لاش جلانے والا سفاک شوہر اور سوتن 12گھنٹے میں گرفتار
-
ہماری مسلح افواج نے دشمن کے طیارے کباڑ کی دکانوں کی زینت بنا دیئے‘احسن اقبال
-
پیپرا نے ای پروکیورمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک پر 10 ہزار سے زائد افراد کی تربیت مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لی
-
جلسوں ،سیاسی سرگرمیوں کے بعد تمام پینا فلیکس ،دیگر تشہیری مواد فوری ہٹا یا جائے، میرسرفراز بگٹی
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.