
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اٹک میں شاندار استقبال،افواج پاکستان کی قربانی کی بدولت وطن عزیز میں امن اور سلامتی ہے ،اٹک کے عوام کا شکرگزار ہوں ،محمد حنیف عباسی کا عوامی جلسہ سے خطاب
پیر 19 مئی 2025 01:00
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور قید کے باوجود اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا اور اصولوں پر قائم رہ کر خدمت کا جذبہ برقرار رکھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ناموسِ رسالت کے معاملے پر ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم فتح کا دن منا رہے ہیں اور یہ دن یومِ تشکر اور فخر کا دن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم وطن عزیز میں امن اور سلامتی سے رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن ہم نے بھرپور جواب دیا۔حنیف عباسی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی روکنے کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا اور واضح کیا کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور دشمن کو اپنی حدوں میں رہنے پر مجبورکر دیا ۔انہوں نےکہا کہ نورخان ائیر بیس پر دشمن کے حملےکو ناکام بنایا اور پوری قوم نے اپنے جوانوں کے حوصلے بڑھائے ۔ حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا جو اب بھی بھارتی میڈیا چلا رہا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی اور دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ شیر کو شیر ہی لیڈ کرتا ہے اور ہمارے ملک کے کمانڈر جنرل عاصم منیر ہیں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ اس کی جارحیت کے بعد دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی، مگر چین، ترکی سمیت کئی دوست ممالک نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کی سوچ کو غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں ۔حنیف عباسی نے وزیر اعلی مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں اور جلد راولپنڈی سے لاہور ریل کے ذریعے دو گھنٹوں میں پہنچنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ آر آئی سی ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے عام آدمی کا لاکھوں روپے کا علاج بالکل مفت کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان ہم سے ترقیاتی کاموں میں مقابلہ کرنا چاہ رہے ہیں اس حوالے سے یہ مقابلہ بازی خوش آئند ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے۔مزید قومی خبریں
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
-
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
-
مریم نواز شریف کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ
-
درخت زمین کا زیور اور انسانی بقا کے ضامن ہیں، وزیر توانائی سندھ
-
قومی بچتوں کو متحرک کرکے نفع بخش سرمایہ کاری کی جانب منتقل کرنے کے لیے مضبوط کیپٹل مارکیٹوں کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سٹیٹ بینک
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےپاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کے آغاز سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانےکے عزم کو تقویت ملے گی
-
لاہور ہائیکورٹ ، مقامی زمیندار کی غیر قانونی حراست میں مقید 5 افراد بازیاب ، گھر جانے کی اجازت دے دی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصرکادعوی
-
صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.