
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یاد گارشہداء پر خصوصی تقریب کا انعقاد
سید عاصم منیر کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی پھول چڑھائے و فاتحہ خوانی کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
بدھ 21 مئی 2025
13:40

(جاری ہے)
فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہدا کی قربانیوں کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز بالخصوص ان شہداءکیلئے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے تھے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی تھی۔حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیاتھا۔وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیاتھا۔حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیراعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی تھی۔وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا تھاکہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداءاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے حتمی اسرائیلی اجازت کے منتظر
-
پاکستان: یونیسف کی سکول بس پر حملے اور ہلاکتوں کی کڑی مذمت
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
-
حضرت علی کا مشہور قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے، مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا
-
26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی
-
بجٹ سازی میں بھی حکومت کا اختیار محدود ہو گیا
-
خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟
-
پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے
-
فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی استحکام اوربھارت کی مسلط جنگ کیخلاف تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا
-
اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی تیاری میں، سی این این
-
کیا جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا عجلت کا فیصلہ ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.